۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نو منتخب مرکزی جنرل سیکریٹری نے کہا: ہم قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انشاءاللہ امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد اور اتحاد بین المسلمین کے جس سفر کا آغاز ہمارے قائدین نے کیا تھا اسے جاری و ساری رکھیینگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نو منتخب مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر حسن میثمی میں مزار قائد پاکستان پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انشاءاللہ امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد اور اتحاد بین المسلمین کے جس سفر کا آغاز ہمارے قائدین نے کیا تھا اسے جاری و ساری رکھیینگے۔

اس موقع مرکزی ایڈشنل جنرل سیکریٹری علامہ ناظرعباس تقوی نے کہا کہ آج ہم تجدید عہد کیلیے آئے تھے۔ نااہل حکومت عوام کو وسائل فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، مہنگائی سے غریب عوام فاقے کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ موجودہ مہنگائی کی لہر نے عوام کی کمڑ توڑ کے رکھ دی ہے، پیٹرول، گیس، آٹا، چینی غرض یہ کہ اشیاء خردو نوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لاقانونیت سب سے بڑا مسئلہ ہے، جسکا واحد حل قانون کی بالا دستی ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ عوامی ریلہ اسے بہا کر لے جائیگا۔ ملک کا بلدیاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے، بلخصوص کراچی کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ ملک کے مسائل حل کرنے کیلیے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے۔

وفد کی قیادت مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کررہے تھے جبکہ ایڈشنل جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی نائب صدر محترم حسنین مہدی رضوی، صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ سید رضی حیدر زیدی، سیکریٹری اطلاعات محترم علی نقوی، صوبائی نائب صدر علامہ عابد عرفانی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی سمیت دیگر صوبائی و ڈویژن کے عہدہ داران اور علماء کرام ہمراہ تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .