۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
شیعہ علماءکونسل کی جانب سے کراچی میں برسی قائدین و شہدائے ملت جعفریہ منعقد

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام کراچی بھوجانی ہال میں برسی قائدین و شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کا اجتماع منعقد ہوا، اجتماع میں علماء کرام ،شعراء ، منقبت، نوحہ خواں اور سیاسی شخصیات سمیت عوام مرد و خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی  رپورٹ  کے مطابق  شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام کراچی بھوجانی ہال میں برسی قائدین و شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کا اجتماع منعقد ہوا، اجتماع میں علماء کرام ،شعراء ، منقبت، نوحہ خواں اور سیاسی شخصیات سمیت عوام مرد و خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت۔

اجتماع میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر حجت الاسلام والمسلمین شبیر حسن میثمی،حسنین مہدی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی صدر شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ ، حجت الاسلام جعفر سبحانی سمیت کثیر تعداد میں علماء اکرام، کارکنان و مومنین نے شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ملت جعفریہ پاکستان کے قائدین کی زندگی اور جدوجہد پر روشنی ڈالی شہداء کی قربانی اور ان کی یاد کو تازہ کرنے کے موثر طریقہ کار کو اجاگر کیا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .