۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
درس اخلاق آیت الله بنابی در مدرسه علمیه ولیعصر(عج) تبریز
تقویٰ ایسا لباس ہے جو انسان کو گناہ سے محفوظ رکھتا ہے

حوزہ / مدرسہ علمیہ بناب کے پرنسپل نے شہر تبریز میں مدرسہ علمیہ ولیعصر(ع) کے طلاب کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا:تقویٰ ایسا لباس ہے جو دنیا میں انسان کو گناہ سے محفوظ رکھتا ہے اور آخرت میں عذاب سے بچاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ  عبدالمجید باقری بنائی نے شہر تبریز میں مدرسہ علمیہ ولیعصر کے طلاب اور اساتذہ کے درمیان سورہ اعراف کی آیت نمبر ۲۶ کے معانی اور مفاہیم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ظاہری لباس کی خصوصیت بدن کو ڈھانپنا اور سردی و گرمی سے بچانا ہے لیکن لباس تقویٰ دنیا اور آخرت میں انسان کے باطنی عیوب کو چھپاتا ہے البتہ انسان کو گناہ کی سوچ سے بھی دور رکھتا ہے۔

مدرسہ علمیہ بناب کے پرنسپل نے مزید کہا: تقویٰ ایسا لباس ہے جو انسان کو گناہ سے محفوظ رکھتا ہے اور شیطان کے حملوں سے بھی انسان کی حفاظت کرتا ہے۔ جس طرح انسان اپنے لباس کے رنگ اور اس کی سلائی کو اہمیت دیتا ہے اسے لباس تقویٰ کو بھی اہمیت دینا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .