۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت  الاسلام  مقصود  دومکی

حوزہ/حجت  الاسلام  مقصود  دومکی  نے  کہا  کہ  شہید علامہ  عارف حسینی نے عالمی سامراج امریکہ، اسرائیل اور ضیائی آمریت کے خلاف قیام کیا آپ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے علمبردارتھے۔

حوزہ  نیوز  ایجنسی  کی  رپورٹ  کے  مطابق  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت  الاسلام     مقصود علی ڈومکی نے ناصران ولایت کانفرنس دعوتی مہم کے سلسلے میں بلوچستان کے اضلاعی سیکرٹری جنرل کے اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے  کہا  کہ  شہید علامہ  عارف حسینی نے عالمی سامراج امریکہ، اسرائیل اور ضیائی آمریت کے خلاف قیام کیا آپ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے علمبردارتھے۔

اس موقع پر حجت  الاسلام  مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ 4 اگست کو اسلام ا ٓباد میں ناصران ولایت کانفرنس کے موقع پر قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ قائد شہید وطن عزیز پاکستان میں اسلامی نظام کے حامی تھے۔ آپ نے عالمی سامراج امریکہ، اسرائیل اور ضیائی آمریت کے خلاف ڈٹ کر آواز بلند کی۔ آپ نے اپنے زہد و تقویٰ اور الہی بصیرت سے ملت کی رہبری کی اور فکر امام خمینی کی درست ترجمانی کی۔ قائد شہید وکی 31 ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام پیروان شہید حسینی کا ملک گیر اجتماع وطن عزیز پاکستان کی سربلندی کے عزم کا اظہار ہوگا۔   

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری جنرل حجت  الاسلام     برکت علی مطہری نے کہا کہ قائد شہید کی برسی کے موقع پر وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی، سربلندی کا اظہار اور شہدائے پاک وطن کو سلام عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نائیجیریا میں جاری انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے کیونکہ نائیجیریا کی ظالم حکومت نے جس طرح معصوم انسانوں کا قتل عام کیا ہے اورپرامن شہریوں پر گولیاں چلائی ہیں اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .