حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوم شہدائے کربلا و قائد شہید عارف حسین الحسینیؒ کی 34ویں برسی کے موقع پر خادم کریمہ اہل بیت علیہم السلام سید ناصر عباس انقلابی نے قائد شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: غیور ملت وہ ہے جو اپنے نظام کی مضبوطی کے لئے اپنے قائدین کے پیچھے چلتی ہے۔
شہید عارف حسین الحسینیؒ فاؤنڈیشن اصفہان کی طرف سے منعقدہ مجلس عزاء میں قم سے تشریف لائے مہمان شخصیتوں نے خطاب کیا اور طلاب اصفہان میں سے برادر برکت علی و برادر حبدار علی زرداری نے مرثیہ خوانی کی۔
ان کے بعد خطیب کریمہ اہل بیت قبلہ حجت الاسلام و المسلمین سید شفقت علی نقوی نے بہترین انداز میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کربلا کے درس بیان کئے۔ مجلس عزا کے بعد ماتمداری کے ساتھ یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔