۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
قرآن خوانی 2

حوزہ / ایران کے شہر اصفہان میں تشکل شہید عارف حسین الحسینی اصفهان کی جانب سے شہداء پشاور کی بلندی درجات کیلئے اجتماعی قرآن خوانی کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر اصفہان میں تشکل شہید عارف حسین الحسینی اصفهان کی جانب سے شہداء پشاور کی بلندی درجات کیلئے اجتماعی قرآن خوانی کی گئی۔

شعبہ نشر و اشاعت تشکل شہید عارف الحسینی اصفہان سے موصولہ اطلاع کے مطابق شہداء پشاور کی بلندی درجات کیلئے منعقدہ اس قرآن خوانی کے پروگرام میں طلاب پاک و ہند نے بھرپور شرکت کر کے شہداء سے اظہار عقیدت کی اور آخر میں تشکل کے رکن برادر ناصر عباس حسینی نے شہداء کی بلندی درجات کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔

تشکل شہید عارف حسین الحسینی اصفهان کی جانب سے شہداء پشاور کی بلندی درجات کیلئے اجتماعی قرآن خوانی

اسی طرح خوابگاهی طلاب نے بھی مدرسہ نجفیہ میں شہداء پشاور کی بلندی درجات کیلئے قرآن خوانی کی۔ جس میں مدرسہ نجفیہ میں موجود مختلف ممالک کے مشتمل طلاب نے بھر پور شرکت فرما کر شہداء سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا اور آخر میں مسئول تشکل ہذا برادر سید علی جعفر شمسی نے شہداء کی بلندی درجات، زخمیوں کی شفایابی اور تخریبی عناصر کی بربادی کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .