۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انجمن آل یاسین

حوزہ/ یہ انہیں خبیث حکمرانوں کا کام ہے جنھوں نے کل مسجد میں گھوڑے دوڑائے تھے خانہ کعبہ کو آگ لگایا تھا مدینہ منورہ میں خون کا دریا بہایا تھا یہ سفاکانہ کام یزید پلید نے کروائے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن محبان آل یاسین قم المقدسہ نے جمعہ کے روز پشاور میں ہونے والے خودکش بم دھماکے پر پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظالم، دہشت گرد، سفاک، خونریز، خون کاپیاسہ ، درندہ صفت اور جتنے بھی رذائل ہو ان سب کے مجموعہ کو شیعہ دشمن کہتے ہیں ان کا کام انسانیت کو صفحہ ء ہستی سے مٹانا ہوتا ہے۔ ان کا کام بچوں، نوجوانوں، بوڑھوں کو بم دھماکے سے اڑا دینا ہوتا ہے۔

پشاور کی جامع مسجد میں انسان و انسانیت کا خون بہایا گیا ہے یہ انہیں خبیث حکمرانوں کا کام ہے جنھوں نے کل مسجد میں گھوڑے دوڑائے تھے خانہ کعبہ کو آگ لگایا تھا مدینہ منورہ میں خون کا دریا بہایا تھا یہ سفاکانہ کام یزید پلید نے کرواۓ تھے اور آج اس کی پلید اولاد مسجدوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور معصوم بچوں اور بوڑھوں کا خون بہانے سے دریغ نہیں کر رہی ہے۔

انجمن محبان آل یاسین نے اس دلخراش، خونی سانحہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ کی گہری نظروں سے جانچ کرے اور اقلیت کے تحفظ کا ذمہ لے۔ بارگاہ احدیت میں دعا گو ہیں کہ شہداء کو جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .