۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پشاور دھماکہ

حوزہ/ دنیا کی تمام طاغوتی طاقتیں اس جیسے واقعات چپ ہو جاتے ہیں اور جو بھی ان جیسے حادثات کی مذمت کرتے ہیں یا ان کے سامنے قیام کرتے ہیں انکو دہشتگرد کے نام سے پکارتے ہیں جب کہ یہ اصل انسانیت کے خلاف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع روحانیون کرگل و لیہ کے نو منتخب صدر نے پشاور میں ہوئے افسوس ناک سانحہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اہلبیت( ع) ہمیشہ اس کوشش میں رہتے ہیں کہ انکے چاہنے والوں کو کسی طرح اس دنیا سے ختم کر دیں، لہذا ہر کوشش اور حربے کو استعمال کر کے انکو شھید کرنے میں لگے رہتے ہیں یہاں تک کہ جب ساری راہ بن ہو جاتی ہے تو خود کو جنتی سمجھ کر خودکش حملے کے ذریعے مسجدوں اور حسینوں کو نشانہ بنا کر عزاداروں و نمازیوں کو شہید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہ پشاور کا حادثہ اس تمام دنیا نے مشاہدہ کیا ہے ، اور دنیا کی تمام طاغوتی طاقتیں اس جیسے واقعات چپ ہو جاتے ہیں اور جو بھی ان جیسے حادثات کی مذمت کرتے ہیں یا ان کے سامنے قیام کرتے ہیں انکو دہشتگرد کے نام سے پکارتے ہیں جب کہ یہ اصل انسانیت کے خلاف ہے مگر افسوس یہ ہے کہ یہ لوگ خود کو انسانیت کی بقائے کے لئے جدوجہد کرنے والےسمجھتے ہیں۔

پشاور میں جو شیعہ مسجد میں جنہوں نے بھی علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پیرو کاروں کو شہید کیا ہے حقیقت میں انسانیت کاگلا گھونٹا ہے لہذا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائیں کم ہے۔آخر میں خداوند متعال سے شہدائے پشاور کے بلندی درجات اور سیدالشہداء (ع) کے حقیقی غلاموں کےساتھ محشور ہونے کی دعاوں کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .