۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا طارق جمیل

حوزہ/ اپنے ٹوئٹر پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پشاور کی مسجد میں ہونیوالے دھماکے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل بہت غمگین ہے، اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور ملکِ عزیز میں امن و امان کی فضا قائم رکھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے معروف اہلسنت عالم دین مولانا طارق جمیل نے پشاور میں جمعے کی نماز کے دوران ہونے والے بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل بہت غمگین ہے، اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور ملکِ عزیز میں امن و امان کی فضا قائم رکھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہوئے خود کش حملے کے مزید 6 زخمی شہید ہو گئے، پولیس نے خودکش حملہ آور کے خاکے تیار کر لیے ہیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں گزشتہ روز 57 شہداء کی لاشیں لائی گئی تھیں، واقعے میں مزید 6 افراد کی شہادت کے بعد شہید افراد کی تعداد 63 ہو گئی ہے۔ واقعے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے 37 زخمی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 5 زخمی آئی سی یو میں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .