حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ٹورنٹو کینڈا حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید احمد رضا الحسینی نے پشاور بم دھماکے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں بم دھماکے کے ذریعہ مومنین کاقتل انسانیت کی پیشانی پر ایک بدنما داغ کے عنوان سے یاد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ اور نظام مصطفیٰ کا نام لیکر ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری و ساری ہے، کیا یہی نظام مصطفیٰ تھا؟ کیا یہی ریاست مدینہ تھی؟
امام جمعہ ٹورنٹو کینڈا نے کہا کہ ایسا کام انجام دینے والے والے منافقین صیہونیوں اور وہابیوں کے آلۂ کار ہیں اور ان کا مقصد مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا اور اسلام کو بدنام کرناہے۔
مولانا نے کہا کہ ہم اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں اور شہداء مسجد پشاور کی بلندئ درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتے ہیں۔