۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ابراہیم جزائری

حوزہ/ پاکستان کے شہر پشاور میں دہشتگردوں کی جانب سے دل دہلانے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ہم اس سانحۂ جانکاہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مظلوموں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہونچائے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام سید ابراہیم الموسوی الجزائری نے پشاور بم دھماکے پر اپنا مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملك پاکستان کے شہر پشاور میں دہشتگردوں کی جانب سے دل دہلانے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ہم اس سانحۂ جانکاہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مظلوموں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہونچائے ۔

انہوں نے کہا کہ اس المناک حادثے پر تمام شہداء کے افراد خاندان کو خصوصا حجة الاسلام مولانا ارشاد حسین خلیل کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ، بالاخص بارگاہ حضرت ولی عصر عج میں اور مراجع عظام کی خدمت میں تمام اہل مدرسہ کی جانب سے تسلیت عرض کرتے ہیں، نیز شہداء کے علو درجات کےلئے دعاگو ہیں ۔

شریک غم :مدرسة الإمام الرضاعليه السلام الدينية حيدرآبادهند

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .