۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حرم شاهچراغ

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین آقا سید ابراہيم الموسوى الجزائرى و اہل مدرسہ الإمام الرضا عليہ السلام حيدرآباد ہند کی جانب سے ایران کے شہر شیراز میں ہوئے واقعہ پر اظہار افسوس اور مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین آقا سید ابراہيم الموسوى الجزائرى و اہل مدرسہ الإمام الرضا عليہ السلام حيدرآباد ہند کی جانب سے ایران کے شہر شیراز میں ہوئے واقعہ پر اظہار افسوس اور مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس کا متن اس درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

انا لله وانا اليه راجعون....
و سيعلم الذين ظلموا اي منقلب ينقلبون

ايران کے شہر شيراز میں دہشتگردوں کی جانب سے دل دہلانے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باب الحوائج امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے فرزند گرامی امام زادہ سید احمد علیہ السلام المعروف بہ شاہ چراغؑ کے روضۂ مبارکہ میں زائرین کرام جن میں خواتین اور کمسن بچے بھی شامل ہیں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہم اس سانحۂ جانکاہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اس المناک حادثے پر تمام شہداء کے افراد خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور جو زخمی ہوئے ہیں انکی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ اور مقام معظم رہبری حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دام ظلہ الوارف اور نمائندہ ولی فقیہ در ہند حضرت آقا مھدی مھدوی پور کی خدمت میں اس دلسوز واقعہ کی تعزیت پیش کرتے ہیں۔بالاخص بارگاہ حضرت ولی عصر عج میں اور مراجع عظام کی خدمت میں تمام اہل مدرسہ کی جانب سے تسلیت عرض کرتے ہیں۔ نیز شہداء کے علو درجات کےلئے دعاگو ہیں۔

شریک غم

آقا سید ابراهيم الموسوى الجزائرى و اہل مدرسہ
(مدرسة الإمام الرضاعليه السلام الدينية حيدرآبادهند)
المرقوم: ۳۰،ربیع الاول ۱۴۴۴ ھق م ۲۷، اکتوبر ۲۰۲۲ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .