۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا ابراہیم الموسوی الجزائری

حوزہ/ مرحوم کى علمی و ملی خدمات اظہر من الشمس ہيں آپ نے اپنے دورۂ حیدرآباد کے موقع پر مدرسہ میں تشریف فرما ہو کر قریب سے مدرسے کا مشاہدہ فرمایا اساتیذ کرام و طلاب عزیز کو دعاؤں سے نوازا تھا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر مدرسہ الامام الرضا عليہ السلام الدينيہ حيدرآباد الہند حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا آغا سید ابراہیم الموسوی الجزائری نے حضرت محمد تقی مصباح یزدی رح کے سانحۂ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

بسم الله الرحمن الرحيم

انا لله و انا اليه راجعون

قال صلى الله عليه وآله وسلم :" موت العالم مصيبة لا تجبر وثلمة لا تسد، وهو نجم طمس، وموت قبيلة أيسر من موت عالم"

فقيہ عالیقدر عالم ربانی حضرت الحاج الشیخ محمد تقی مصباح یزدی رح کے سانحۂ ارتحال کی خبر معلوم کرکے انتہائی رنج و افسوس ہوا یقیناً موصوف مرحوم کى علمی و ملی خدمات اظہر من الشمس ہيں آپ نے اپنے دورۂ حیدرآباد کے موقع پر مدرسہ میں تشریف فرما ہو کر قریب سے مدرسے کا مشاہدہ فرمایا اساتیذ کرام و طلاب عزیز کو دعاؤں سے نوازا تھا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

اس عالم جلیل القدر کے دنیا سے انتقال پر جو خلاء پیدا ہوا وہ کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔

ہم اس سانحۂ جانکاہ کے موقع پر اولا بارگاہ حضرت ولی عصر عج میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور ثانیاً بتوسط نمائندہ مقام معظم رہبری خدمتِ حضرت آية الله العظمى السيد علي الحسيني الخامنئي دام ظله الشريف و تمام علماء اعلام و مراجع عظام تعزیت پیش کرتے ہیں بارگاہ احدیت میں دعا ہیکہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جوار معصومین علیھم السلام میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے وابستگان و خانوادے کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

شرکاء غم
اہل مدرسہ
مدرسة الامام الرضا عليه السلام الدينية ،حيدراباد الهند 
المرقوم : ١٧,جمادى الثانية ١٤٤٢ ھ م ٢,جنوری ٢٠٢١ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .