۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ جمہوریہ اسلامی ایران سے آج ایسی عظیم ہستی کا دنیا سے اٹھ جانا قوم و ملت بالخصوص جمہوری اسلامی ایران کا ایک عظیم نقصان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ الحاج محمد تقی مصباح یزدی کی خبر رحلت پر صدر و اراکینِ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن و مولانا علی حیدر فرشتہ امام جمعہ حیدرآباد دکن ہندوستان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ایسی عظیم ہستی کا دنیا سے اٹھ جانا قوم و ملت بالخصوص جمہوری اسلامی ایران کا ایک عظیم نقصان ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح:

تعزیت نامہ
بسم الله الرحمن الرحیم 
اناللہ واناالیہ راجعون 

عن الإمام الصادق (ع) :
"إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة" 
"جب کوئی عالم (باعمل) دنیا سے اٹھ جاتاہے تو دیوارِ اسلام میں ایک ایسا دراڈ پڑجاتا ہے جسے کوئی چیز پُر نہیں کر سکتی"
نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبرِ غم و اندوہ موصول ہوئی کہ ایران کے بزرگ عالمِ دین استادِ حوزہ، اسلامی فیلسوف، عظیم مفکر،مفسرِ قرآن، بے حساب کتابوں کے مصنف اور رہبرِ انقلاب کے قوتِ بازو حضرت آیت اللہ الحاج محمد تقی مصباح یزدی نے مختصر علالت کے بعد دار فانی کو الوداع کہا،
موصوف ایران میں اسلامی انقلاب اور نظامِ ولایت فقیه کے استقرار اور استحکام کے لئے ابتدائے انقلاب سے ہی رہبرِ کبیر حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے ہم رکاب کوشاں رہے ہیں آج ایسی عظیم ہستی کا دنیا سے اٹھ جانا قوم و ملت بالخصوص جمہوری اسلامی ایران کا ایک عظیم نقصان ہے۔
ہم ایسے غمناک موقع پر حضرت امام عصر عج، مقام معظم رهبری، جامعہ مدرسین، حوزاتِ علمیہ، مراجع تقلید، علمائے کرام اور تمام مومنین بالخصوص مرحوم کے اہلِ خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ 
خداوندِ کریم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ روحِ مرحوم کو اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے اور غم دیدہ متعلقین کو صبرِ جمیل و اجرِ جزیل عنایت فرمائے۔ 
 آمین یارب العالمین بحق محمد آلہ الطاھرین‫.

شرکائے غم: صدر و اراکینِ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن
صدر وسرپرست : علی حیدر فرشتہ امام جمعہ حیدرآباد دکن ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .