۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
گستاخ نوپور شرما

حوزہ/ وفد نے بتایا کہ نوپور شرما نے ٹائمز ناؤ چینل پر اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے تضحیک آمیز تبصرے کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ وفد نے  پولیس سے سخت کارروائی کرنے کی درخواست کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد دکن/ مشترکہ مجلس عمل کے وفد نے کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما کے خلاف شکایت درج کرائی۔

وفد نے بتایا کہ نوپور شرما نے ٹائمز ناؤ چینل پر اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے تضحیک آمیز تبصرے کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ وفد نے پولیس سے سخت کارروائی کرنے کی درخواست کی۔

وفد میں مولانا سید قبول پاشا شطاری موتمد صدر مجلس علمائے دکن مولانا حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی ہند، ضیاء الدین نیئر صدر آل انڈیا مجلس تعمیر ملت مولانا اولیائے حسینی نبیر حضرت شیخ الاسلام قادری چمن ، مولانا شفیق عالم صاحب صدر جماعت اہلحدیث مولانا مسعود حسین مجتہدی صدر انجمن مہدویہ ، مولانا حیدر آغا صدر مجلس علمائے ذاکرین، مولانا حمید الدین ثانی جعفر پاشا امیر ملت اسلامیہ ، محمد اظہر الدین جماعت اسلامی ہند اور دوسرے شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .