حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد دکن/ مجمع علماءوخطباء حیدرآباد دکن کے ایک وفد کی حیدرآباد میں ایرانی جنرل قونصلیٹ مہدی شاہ رخی سے ملاقات ہوئی۔جسمیں مختلف امور و موضوعات پر ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا۔ خاص کر مذہبی و سماجی و اقتصادی امور پر گفتگو ہوئی۔
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد نے آقای مہدی شاہ رخی کو شہر حیدرآباد میں خوش آمدید کہتے ہوئے خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی وہ بہتر سے بہتر کام کریں گے۔
اس موقع پر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کے عہدیداران حجۃ الاسلام مولانا علی حیدر فرشتہ صدر مجمع، مولانا میر باقر علی عابدی نایب صدر، مولانا سید شجیع مختار جنرل سکریٹری، مولانا سید افتخار علی رضوی جوائنٹ سیکرٹری، مولانا مرزا حسین علی بیگ خازن مجمع
موجود تھے۔