۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید ابراہیم الجزائری سخت علیل، مولانا علی حیدر فرشتہ کی عیادت کرتے ہوئے دعا صحت کی اپیل

حوزہ/ صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن نے زیر علاج حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید ابراہیم الجزائری سے ملاقات اور عیادت کی و انکی جلد صحت و شفا یابی کے لئے دعائیں کیں اور ان کے اہل و عیال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالم دین کی ملاقات اور عیادت بیحد اجر و ثواب کی باعث ہے، حیدرآباد دکن،تلنگانہ ،ہندوستان کے معرف شیعہ عالم دین حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید ابراہیم  الجزائری دامت برکاتہ ان دنوں سخت علیل ہیں اور ایک مقامی پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ جو شخص کسی بیمار مسلمان کی عیادت کو جائے اگر صبح کے وقت گیا ہے تو شام تک،اور اگر شام کو گیا ہے تو صبح تک ستّر ھزار فرشتے اس پر درود بھیجیں گے‘‘۔اب اگر مریض عالم دین بھی ہے تو بلا شبہ اس کی ملاقات اور عیادت بیحد اجر و ثواب کی باعث ہے۔اسی اسلامی فریضہ کی ادائیگی کی غرض سے آج حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ امام جمعہ حیدرآباد و صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن مقامی پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید ابراہیم الجزائری دام ظلہ العالی سے ملاقات اور عیادت کی ۔

مولانا فرشتہ نے مولانا الجزائری کی جلد صحت و شفا یابی کے لئے دعائیں کیں اور ان کے اہل و عیال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور توقع ظاہر کی کہ ان شاء اللہ جلد شفا یاب ہو کر اپنے گھر آجائیں گے۔

مولانا الجزائری نے بھی مولانا فرشتہ کی ملاقات اور عیادت سے دلی راحت و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ امام جمعہ میری ملاقات و عیادت کے لئے تشریف لائے ہیں اور پر خلوص کلماتِ تشکر پیش کیا۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ  کے ہمراہ  حجۃ الاسلام مولانا مہدی بہشتی ،حجۃ الاسلام مولانا مرزا نقی علی، حجۃ السلام مولانا جواد عابدی وغیرہ بھی حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید ابراہیم  الجزائری دامت برکاتہ کی ملاقات و عیادت کی۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .