۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے کہا: ہندوستان میں آج عید دحوالارض مذہبی رسم و رواج کے مطابق عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے روایت ہے کہ آج (۲۵؍ذیقعدہ) کی رات حضرت ابراہیم علیہ السلام و حضرت عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے۔اور آج کی رات کعبہ کے نیچے سے زمین بچھائی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دحوالارض کے بابرکت موقع پر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے جملہ اہل اسلام و پیروان ِ عیسیٰ مسیح کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں آج عید دحوالارض مذہبی رسم و رواج کے مطابق عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے روایت ہے کہ آج (۲۵؍ذیقعدہ) کی رات حضرت ابراہیم علیہ السلام و حضرت عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے۔اور آج کی رات کعبہ کے نیچے سے زمین بچھائی گئی۔

ایک روایت میں ہے کہ یہ دن حضرت امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ الشریف ) کے ظھور و قیام کا دن بھی ہے۔لہٰذا اس پر مسرت موقع پر ہم  مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ھندوستان کی جانب سے جملہ اہل اسلام و پیروان ِ عیسیٰ مسیح کو ہدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں اور پوری دنیا سے کورونا جیسی مہلک خطرناک وبائی بیماری کے خاتمہ کے لئے دعا کرتے ہیں۔اور  دست بدعا ہیں کہ حضرت  امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظھورِ پر نورمیں خداوند عالم تعجیل عطا فرمائے۔آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .