۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
وسیم رضوی

حوزہ/ متنازع بیان دے کر سرخیوں میں رہنے والے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے عیدالاضحی پر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا: عیدالاضحی کے نام پر دنیا میں ایک ساتھ کروڑوں جانوروں کی قربانی دینا ایک گناہ ہے۔ یہ دن اللہ سے اپنے گناہوں سے معافی مانگنی کا ہے نہ کہ بے زُبان جانور کی قربانی دے کر عید منانے کا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ اپنے متنازع بیانوں سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کا ایک بار پھر متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ رضوی نے اب مسلمانوں کے دوسرے سب سے بڑے تہوار عیدالاضحی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بقرا عید کے نام پر کروڑوں جانوروں کی قربانی دینا گناہ ہے۔

متنازع بیانات سے وسیم رضوی کا رشتہ پرانا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے قرآن پاک کی منتخب آیتوں کو نکالنے لیے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر عدالت عظمیٰ نے ان کی شدید سرزنش بھی کی تھی۔ اب انہوں نے عیدالاضحی پر اعتراض کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے نام پر دنیا میں ایک ساتھ کروڑوں جانوروں کی قربانی دینا ایک گناہ ہے۔ یہ دن اللہ سے اپنے گناہوں سے معافی مانگنی کا ہے نہ کہ بے زُبان جانور کی قربانی دے کر عید منانے کا ہے۔

واضح رہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق اللہ کی خوشنودی کے لیے جانور قربان کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .