۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ڈاکٹر عبد الرشید انصاری

حوزہ/وسیم رضوی کو غلط فہمی ہے کہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے سے دشمان اسلام خوش ہو کر اس کی حمایت کر برسرے اقتدار بی جے پی حکومت پر دباو ڈال کر اس کے گلے سے قانون کا پھندہ نکلوا دیں گے؟ لیکن اس کے گناہ اتنے شدید ہیں کہ اب قانون سے بچنا اس کا مشکل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پرتاپ گڑھ: مساجد، صحابہ، اور آئمہ دین کا ہی نہیں بلکہ پورے اسلام کا مذاق اڑانے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والا وسیم رضوی دراصل اپنے کیے گئے گناہوں پر پردہ ڈالنے و اسلام دشمنان کو خوش کرنے کے لئے شریعت پر حملہ آور ہے جو قابل مذمت، مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔ پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبد الرشید انصاری نے میڈیا کو جاری پریس ریلیز میں مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئر مین وسیم رضوی نے عیدالاضحٰی پر قربانی سے متعلقہ اسلامی شریعت مخالف ایک متنازعہ بیان دے کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ وسیم رضوی کی انہیں حرکتوں کا نتیجہ ہے کہ وہ دنیا میں ذلیل ہو رہا ہے اور عصمت دری جیسا کیس اس کے خلاف درج ہوا ہے، وہ خارج اسلام ہے۔ وہ ایک ملعون شخص اور اس کے قول و فعال کا کوئی اعتبار نہیں ہے، اس کی باتوں کی اہمیت دینا اس کو اہمیت دینا ہے، جس سے اجتناب ضروری ہے۔

اس نے اس سے قبل بھی مذہب اسلام سے متعلق بہت ہی گھناونے بیان دیئے، جس سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اس کے بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مذہب اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ ملعون و مجرم ہے اس کو برسرے اقتدار پارٹی کی سرپرستی حاصل ہے۔

وسیم رضوی کو غلط فہمی ہے کہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے سے دشمان اسلام خوش ہو کر اس کی حمایت کر برسرے اقتدار بی جے پی حکومت پر دباو ڈال کر اس کے گلے سے قانون کا پھندہ نکلوا دیں گے لیکن اس کے گناہ اتنے شدید ہیں کہ اب قانون سے بچنا اس کا مشکل ہے۔ وسیم رضوی نے ڈرائیور کی بیوی کے ساتھ عصمت دری کر یہ واضح کر دیا کہ وہ ایک شیطان ہے، اور شیطان کا کوئی ایمان مذہب نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے دشمان اسلام کی پشت پناہی وسیم رضوی کو حاصل ہو، جس کے سبب وہ روز بروز اسلامی شریعت کے خلاف بیان بازی کر رہا ہے۔ ملک کے آئین نے سبھی مذاہب کو آزادی دی ہے، اگر کوئی اس آزادی کو غصب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو آئین مخالف ہے اور وہ سزا کا حقدار ہے۔ ڈاکٹر انصاری نے حکومت سے وسیم رضوی کے خلاف معاشرے میں منافرت پھیلانے کے لئے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .