وسیم رضوی
-
گستاخ قرآن و رسول جتیندر نارائن سنگھ تیاگی گرفتار
حوزہ/ ہریدوار پولیس نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کو اشتعال انگیز تقاریر کیس میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے انہیں نرسن بارڈر سے گرفتار کیا ہے۔
-
مرتد ہے تو … جائےجہنم میں
حوزہ/ دورِ حاضر میں اٹھتے ہوئے فتنہ کے پیش نظر حجۃ الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا سید غافر رضوی صاحب قبلہ فؔلک چھولسی نے بیان دیا: ہم ہراس انسان سے بیزار ہیں جو کسی بھی مذہب کے مقدسات کی توہین کرے چہ جائیکہ وہ مردود انسان جس نے خداوندعالم کی نازل کردہ کتاب قرآن مجید کا مسخرہ بنایا اور جس ہستی پر یہ مقدس کتاب نازل ہوئی اسے ذہن کی بیماری سے تعبیر کیا!! یہ تو ناقابل معافی جرم ہے!۔
-
ہندوستان میں وکیل آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی:
آیۃ اللہ سید شمیم الحسن الرضوی نے وسیم ملعون کے خلاف مرتد و بیزاری کا کیا اعلان
حوزہ/ مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ آقای سیستانی حفظہ اللہ کے ہندوستان میں وکیل آیۃ اللہ سید شمیم الحسن الرضوی نے وسیم ملعون کے خلاف بیانیہ جاری کر کے اس ملعون و مرتد سے بیزاری کا ا ظہار و اعلان فرمایا ہے ۔
-
عمید مدرسہ توحید، قم، ایران:
ملک ہندوستان میں پیغمبر اسلام کی اہانت، گنگا جمنی تہذیب اور وطن کو برباد کرنے کی کوشش، مولانا سید نجم الحسن رضوی
حوزہ/ اگر اس کے پشت پردہ تحقیق کی جائے تو اسکے پیچھے کچھ بیرونی اور داخلی استکبار ی طاقتیں کار کار فرما ہیں، جس نے ایک شدت پسند تنظیم کو جنم دیا ہے ، جسکا ہدف مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑانا ، اور ان کے جائز حقوق کو چھینا ہے، اور یہ شدت پسند تنظیم ایک عرصہ دراز سے سازشیں کر رہی ہے، جس کا ایک آلہ کار وسیم رضوی ملعون ہے جو دور حاضر کا یزید ہے۔
-
توہین رسالت اور اس کے پیچھے خفیہ سازشوں سے آگاہی ضروری ہے، مولانا منظور علی نقوی
حوزہ/ ہر زمانے میں کوئی نہ کوئی حملہ اسلام پر ہوتا رہا ہے چاہے وہ سلمان رشدی ملعون کی صورت میں ہو یا فرانس میں پتلا بنانا ہو یا اب وسیم کی شکل میں ہو ہم نے جیسے وہاں اپنے اتحاد کا مظاہرہ پیش کیا ایسے ہی متحد ہوکر اس سنگین سازش کے مقابلے میں آنا ہوگا۔
-
مولانا شیخ صابر رضا کی ہندوؤں سے اپیل؛ جو وسیم اپنے مذہب کا نہ ہوا، وہ کل تمہارے دھرم کے بھی خلاف جا سکتا ہے
حوزہ/ میں اپنے ہندو بھائیوں، بہنوں اور ہندو دھرم کے سمجھدار لوگوں سے کہوں گا کہ وسیم رضوی کی اس حرکت سے خوش نہ ہوں کیونکہ جو بےغیرت و بیہودہ انسان اپنے مذہب کا پابند نہ ہوا، اپنے ہی رسول (ص) کے خلاف چلا گیا، کل یہی شخص شیری رام، دُرگا مَیَّا اور گنپتی کے خلاف بھی جا سکتا ہے اور آپ کو آپس میں لڑوا بھی سکتا ہے، کیوں کہ جس انسان کو کرسی، پیسوں اور منصب کی لالچ ہو وہ کچھ بھی کرنے کے لئے آمادہ رہتا ہے۔
-
توہین رحمتہ للعالمینؐ جہالت اور مذہبی دہشتگری کی علامت، مولانا قمر عباس نقوی
حوزہ/ واعظین و مفکرین بورڈ کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ یہ سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ صرف سنی گھر میں پیدا ہونے والا سنی اور شیعہ گھر میں پیدا ہوئے والا شیعہ نہیں ہو سکتا بلکہ کردار معیار ہوتا ہے۔
-
قران میں تبدیلی نا ممکن، مولانا اطہر کاظمی
حوزہ/ قرآن میں رد و بدل یا کچھ گھٹانے اور بڑھانے کا اختیار تو اللہ کے رسول کے پاس بھی نہیں تھا لیکن آج وہ شخص جو صحیح تلفظ کے ساتھ عربی پڑھ بول نہیں سکتا وہ قرآن کی کچھ آیات کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کررہا ہے۔ تو یہ اسکے دماغ کا خلل ہے۔ اسکا ذہنی توازن صحیح نہیں کہا جاسکتا۔
-
وسیم رضوی اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اسلامی شریعت پر حملہ کر رہا ہے، ڈاکٹر انصاری
حوزہ/وسیم رضوی کو غلط فہمی ہے کہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے سے دشمان اسلام خوش ہو کر اس کی حمایت کر برسرے اقتدار بی جے پی حکومت پر دباو ڈال کر اس کے گلے سے قانون کا پھندہ نکلوا دیں گے؟ لیکن اس کے گناہ اتنے شدید ہیں کہ اب قانون سے بچنا اس کا مشکل ہے۔
-
وسیم رضوی کا اب عید الاضحی پر متنازع بیان:
وسیم رضوی کا مضحکہ خیز بیان،بقرعید کے نام پر کروڑوں جانوروں کی قربانی دینا گناہ!!
حوزہ/ متنازع بیان دے کر سرخیوں میں رہنے والے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے عیدالاضحی پر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا: عیدالاضحی کے نام پر دنیا میں ایک ساتھ کروڑوں جانوروں کی قربانی دینا ایک گناہ ہے۔ یہ دن اللہ سے اپنے گناہوں سے معافی مانگنی کا ہے نہ کہ بے زُبان جانور کی قربانی دے کر عید منانے کا ہے۔
-
قرآن کی 26 آیات کا معاملہ؛ وسیم رضوی کی نظرثانی عرضی پر آج ہوگی سماعت
حوزہ/ سپریم کورٹ ہندوستان قرآن کی 26 آیات کو حذف کرنے سے متعلق عرضی مسترد کیے جانے کے خلاف نظرثانی عرضی پر پیر کے روز سماعت کرے گا۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی گستاخ قرآن مجید وسیم رضوی کی پر زور مذمت
حوزہ/ ہم اراکین ِمجمع علماء و خطباء حیدرآباد کی جانب سے تمام مسلم بڑے بڑے مذہبی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مرتد ملعون کے خلاف متحد ہو کر قانونی کارروائی کریں تاکہ یہ جلد سے جلد جیل کی سلاخوں میں قید ہو جائے اور مسلمانوں کو اس کے پیدا کردہ فتنہ و فساد سے نجات مل سکے۔
-
وسیم رضوی کی طرف سے توہین قرآن کی نت نئی حرکات فتنہ انگیز، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر وسیم رضوی کو ان کی امن و مسلمان دشمن حرکات سے باز رکھنے کے لئے حکومت ہند کو راست کاروائی کرنی چاہئے۔
-
انسانی لبادہ میں پوشیدہ شیطان کا چہرہ سب کے سامنے آگیا، مولانا سید غافر رضوی چھولسی
حوزہ/ گستاخ قرآن مجید نے خود ثابت کردیا کہ میں رضوی نہیں بلکہ رشدی ہوں، میرے نام سے دھوکہ مت کھانا بلکہ میرے کام دیکھو، کیا میرے کاموں میں اسلام کی خوبی موجود ہے؟جب میرا اسلام سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے تو پھر مجھ سے بھلائی کی امید کیوں کر رہے ہو؟۔
-
وسیم رضوی اور اس کے ساتھیوں کے سوشل بائیکاٹ کا سلسلہ جاری؛
آیت اللہ شہرودی نے کہا ایسا شخص وقف بورڈ کا ممبر نہیں بن سکتا جو قرآن میں تحریف کا قائل ہو
حوزہ/ ایران کے معروف آیت اللہ سید حسین شاہرودی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جو شخص تحریف قرآن کا قائل ہو وہ وقف بورڈ میں ممبر یا مدیر نہیں ہوسکتاہے ۔
-
مرتد شخص،کسی بھی مسلم وقف بورڈ کا متولی نہیں بن سکتا، ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل
حوزہ/ وسیم رضوی مرتد ہے جسکا شیعہ قوم سے کوی تعلق نہیں ہے کسی بھی مسلم ادارے کا ممبر نہیں بنایا جاسکتا ہے اور نہ ہی وہ کسی وقف بورڈ کا متولی بن سکتا ہے۔
-
گستاخ قرآن کو ووٹ انکارِ وحی کرنے والے یزید کے ہم فکر کی تائید، مولانا عباس باقری
حوزہ/ صدر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ نے کہا کہ مفاد پرست متولی کہنے کو تو اپنے آپ کو حسینی کہلاتے ہیں مگر انہوں نے اپنے کارنامہ سے اور "لعبت بنو ہاشم بالملک لا خبر جاء ولا وحی نزل" کہکر انکارِ وحی کرنے والے یزید لعن اللہ علیہ کے ہم فکر کی تائید کرکے اپنے کو یزیدی ہونے کا ثبوت فراہم کردیا ہے۔
-
ہندوستان کے مختلف علاقوں کے علماء اور انجمنوں نے وسیم مرتد اور اس کے ساتھیوں کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اسلام سے خارج قرار دیا
حوزہ/ ہندوستان سے تمام علمائے کرام ،انجمن ہائی ماتمی اور مذہبی و سماجی اداروں نے وسیم مرتد اور اس کی حمایت کرنے والے 21 متولیوں اور اس کے دوسرے حامیوں کے خلاف سوشل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کی سخت مذمت کی اور وسیم مرتد اور اس کے 21 متولی ساتھیوں کواسلام سے خارج قرار دیا ۔
-
فتنہ کی آگ کے بعد ابراہیمی کردار کی ضرورت
حوزہ/ جب ٹیڑھی سوچ کے مالک اور لالچی درباریوں نے نمرودی مزاج وسیم کا ساتھ دے دیا تو اس وقت ابراہیمی مزاج کی ضرورت بھی ہے، جو حق پسند بھی ہوں اور حق گو بھی، جو نہ کسی سے ڈریں نہ جادہ حق سے ہٹیں اسی لئے علماء انبیاء کے وارث ہیں لہذا جن علماء میں مذکورہ خصلتیں پائی جا رہی ہوں انکی پیروی کی جانی چاہئے تاکہ نمرود شکن افراد کی فہرست میں نام رہے ورنہ اس سے ہٹ کر نمرودی دربار سے جہنم کے نار تک کا راستہ کھلا ہوا ہے۔
-
شیعہ وقف بورڈ الیکشن:
مولانا کلب جواد کو تمام بیلٹ پیپر عام کرنے کا مطالبہ کرنا چاہئے
حوزہ/ حقیقت تک پہونچنے کے لئے سب سے پہلا اور اہم کام تو یہ ہونا چاہئے کہ تمام بیلٹ پیپر عام کرائے جائیں۔۔ تاکہ یہ بات بالکل واضح ہو جائے کہ وسیم کا ساتھ دینے والے اصل گنہگار کون ہیں۔ گستاخ قران مجید کی حمایت کرکے لعن طعن کے اصل مستحق کون ہیں؟۔
-
وسیم رضوی کو ووٹ دینے والوں کے خلاف شیعہ قوم میں سخت ناراضگی
حوزہ/ وسیم رضوی سے آر ایس ایس کو ابھی بہت سے کام لینا ہیں ان میں دو اہم کام ہیں سنی اور شیعہ مسلمانوں کے درمیان نفرت کا ماحول پیدا کرنا اور خود شیعہ قوم کے اندر اختلافات پیدا کرنا۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔
-
یوپی شیعہ وقف بورڈ الیکشن؛ نام نہاد متولیوں کا مکمل بائکاٹ کیا جائے، العزم علمی و ثقافتی مرکز قم
حوزہ/ ہم وقف بورڈ کے حالیہ الیکشن میں ان نام نہاد متولیوں کی جانب سے کتاب خدا کی صداقت پر حرف اٹھانے والے ملعون کے حق میں حق رائے استعمال کرنے کی شدید اور پر زور مذمت کرتے ہیں ۔اور ملک کے با شعور عوام کے مختلف طبقوں سے ان ملعونوں کے مکمل بائکاٹ کی اپیل کرتے ہیں جنہوں نے اس نازک وقت میں صدائے ھل من کو نہ سن کر ،اس آواز پر لبیک کہا جو یزیدیت کی طرف پکار رہی تھی عنقریب ہی یہ لوگ اپنے اس اقدام کے نتائج کو اپنے سامنے دیکھیں گے ۔
-
کوفہ جیسی خواتین کی ضرورت، مولانا مراد رضا رضوی
حوزہ/ دور حاضر کے بے غیرت مرد تو اپنا ضمیر بیچ چکے ہیں بس زینبی خواتین ہی اس ثقافتی قتل عام کا بدلہ لے سکتی ہیں جس سے امام زمان عج کا جسم اور روح دونوں زخمی ہے۔ امید ہے ہر علاقے کی خواتین کوفہ کی خواتین کے عمل کو دہرا کر روح جناب سیدہ کو سکون عطا کریں گی۔
-
علماء و طلاب ہندوستان مقیم قم کا قوم سے دردمندانہ اپیل
حوزہ/ تمام افراد ملت سے دردمندانہ التجاہے کہ ماہ مبارک جو ماہ تقویٰ و تہذیب نفس کا مہینہ ہے اس میں اپنے آپ کو زیور تقویٰ سے آراستہ کرنے اور ہر قسم کی برائی اور آلودگی سے بچانے کی بھرپور کوشش کریں بالخصوص کسی ایسے برے عمل کا ارتکاب ہرگز نہ کریں جو دین و مذہب اور سماج کے لئے ضرر رساں اور بدنامی کا سبب ہو چونکہ اس کا عذاب بہت سخت اور دردناک ہے۔
-
اوقاف حسینی میں خرد برد کی سزا سے بچنے کے لئے وسیم رضوی نے تمام حدوں کو پار کر دیا، مولانا صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے کہا کہ وسیم رضوی نے اپنے مسائل کو چھپانے کے لئے دوسرے کئی مسائل کھڑے کرنے کی ناکام کوششیں کیں، ایودھیا معاملہ میں پارٹی بننا یا متنازعہ فلم پیش کرنا اسی سلسلہ کی کڑی تھی اور آخر میں قرآن کریم کی آیات کا انکار کر کے اپنی حقیقت دنیا پر ظاہر کر دی۔
-
آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر:
قرآن قیامت تک کے لئے ہے، مولانا انیس الرحمن قاسمی
حوزہ/ آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر نے کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ قرآن کریم کو اپنے دامن دل سے باندھ لے اوراس پر غور وفکر اورتدبر کے ساتھ اس کی دعوت کو عام کرے۔
-
عدالت عالیہ کا تاریخی فیصلہ،آئین ہند پر مسلمانوں کے یقین میں مزید اضافہ ہوگا، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ قرآن مجید سے 26 آیات کریمہ کو ہٹانے کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے وسیم رضوی کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے اس پر جرمانہ عائد کرکے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔
-
صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر:
سپریم کورٹ میں وسیم رضوی کی درخواست خارج ہونا صیح سمت کی جانب قدم، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے کہا کہ وسیم رضوی کی طرف سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست پوری امت مسلمہ کے دینی جذبات اور قرآن مقدس کی ناقابل برداشت توہین تھی اب جب کہ سپریم کورٹ نے درخواست کو مسترد کیا ہے مسلمانان ہند کے لئے یہ ایک اطمنان بخش خبر ہے۔
-
سپریم کورٹ کا فیصلہ قرآن کریم کی حقانیت اور عظمت کو واضح کرتا ہے، آل انڈیا شیعہ کونسل
حوزہ/ آل انڈیا شیعہ کونسل کے اراکین نے اس فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ قرآن کریم کی عظمت و فضیلت اور حقانیت کو واضح کرتا ہے اور ملک میں رہنے والے باشندوں کا کورٹ پر یقین اور اعتماد مستحکم کرتا ہے۔
-
قرآن کی حفاظت کا وعدہ اللہ نے کیا ہے،کوئی اسکا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، مولانا گلزار جعفری
حوزہ/ قرآن مجید رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زندگی میں ہی مکمل ترتیب پا گیا تھا اگر ایسا نہ ہوتا تو رسول حدیث ثقلین ارشاد نہ فرماتے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ "دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جارہا ہوں، ایک کتاب اللہ اور دوسری اپنی عترت یعنی اہل بیت علیہم السلام"۔