۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا شیخ صابر رضا

حوزہ/ میں اپنے ہندو بھائیوں، بہنوں اور ہندو دھرم کے سمجھدار لوگوں سے کہوں گا کہ وسیم رضوی کی اس حرکت سے خوش نہ ہوں کیونکہ جو بےغیرت و بیہودہ انسان اپنے مذہب کا پابند نہ ہوا، اپنے ہی رسول (ص) کے خلاف چلا گیا، کل یہی شخص شیری رام، دُرگا مَیَّا اور گنپتی کے خلاف بھی جا سکتا ہے اور آپ کو آپس میں لڑوا بھی سکتا ہے، کیوں کہ جس انسان کو کرسی، پیسوں اور منصب کی لالچ ہو وہ کچھ بھی کرنے کے لئے آمادہ رہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی کے معروف مبلغ و بے باک عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ صابر رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وسیم رضوی کے تمام گستاخانہ بیانات کا ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، اور اُس پر لعنت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس آیت کریمہ کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ " كَيْفَ يَهْدِي اللّٰهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ وَشَهِدُوا أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ وَجَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ ۚ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ أُولَٰئِكَ جَزَاؤُهُمْ أَنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةَ اللّٰهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ. خدا ان لوگوں کو کس طرح ہدایت دے گا جو ایمان کے بعد کافر ہو گئے (مرتد ہو گئے) اور وہ خود گواہ ہے کہ رسول بَرحق ہیں اور اُن کے پاس کُھلی نشانیاں بھی آچکی ہیں بیشک خدا ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا ان لوگوں کی جزا و سزا یہ ہے کہ اُن پر خدا، ملائکہ اور انسان سب کی لعنت ہے..(سورۂ آل عمران/ آیت ٨٦/٨٧)

انہوں نے کہا کہ بقول اُس کے اگر نبیِ کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم (نعوذباللّٰہ) ایک فیک شخصیت کا نام ہے تو پھر وہ (وسیم رضوی) خود کو سید اور رضوی کس منہ سے لکھتا ہے (خاندانِ رسالت سے اپنا حسب و نسب کیوں جوڑتا ہے) اس طرح وہ بدبخت شخص خود کو بھی تو فیک ثابت کررہاہے جب اصل نہیں تو نقل کیسے؟ اُس کو تو اپنا نام بدل لینا چاہیئے... اس بدبخت نے بدتمیزی کی ساری حدیں پار کردی، اب تو اُس کو سزا ملنی ہی  چاہیئے، ورنہ اسلام اور شیعت کے لئے ناسور بن جائے گا۔

مولانا صابر رضا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  ہماری نظر میں فی الحال اس کی سزا یہ ہے کہ اُس سے تمام تر تعلقات منقطع کر دیا جائے انفرادی ہو یا اجتماعی (نہ اسکو کوئی بلائے اور نہ اس کے بلانے پر کوئی جائے۔ اس پر ناکہ بندی لگا دی جائے تاکہ وہ آذادانہ طور پر نہ کہیں جا سکے نہ آ سکے۔ اسکے خلاف احتجاج کریں اور ایف آئی آر درج کرائیں، کورٹ میں کیس فائل کریں، موجودہ حکومت ابھی اس کے خلاف ایکشن لے یا نہ لے ہمیں اپنی ذمے داری پوری کرنی چاہیئے، وقت اور حالات بدلنے میں دیر نہیں لگتی ہے کبھی کبھی خدا ظالموں کے ذریعے ظالموں کو سزا دیتا ہے، (خدا ظالم کو مہلت دیتاہے/ اُس کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں ہے)۔

مولانا صابر رضا کا کہنا تھا کہ ہمارے مراجع کرام سے گزارش ہے کہ جس طرح امام خمینی (رحمۃاللّٰہ و رضوان اللّٰہ تعالیٰ علیہ) نے سلمان رشدی کے خلاف قتل کا فتویٰ دیا تھا اِس کے خلاف بھی فتویٰ دیں تاکہ دنیا کی نظر میں ہمارا موقف صاف و شفاف رہے، رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والا اپنا ہو یا پرایا سزا سب کو ملنی چاہیئے۔

انہوں نے ہندو دھرم کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ہندو بھائیوں، بہنوں اور ہندو دھرم کے سمجھدار لوگوں سے کہوں گا کہ وسیم رضوی کی اس حرکت سے خوش نہ ہوں کیونکہ جو بےغیرت/ بیہودہ انسان اپنے مذہب کا پابند نہ ہوا، اپنے ہی رسول (ص) کے خلاف چلا گیا، کل یہی شخص شیری رام، دُرگا مَیَّا اور گنپتی کے خلاف بھی جا سکتا ہے اور آپ کو آپس میں لڑوا بھی سکتا ہے، کیوں کہ جس انسان کو کرسی، پیسوں اور منصب کی لالچ ہو وہ کچھ بھی کرنے کے لئے آمادہ رہتا ہے آپ کے سامنے وسیم رضوی ایک زندہ مثال ہے جس نے دنیا کے بدلے اپنا دین و ایمان بیچ دیا ہے۔

اُسی طرح عام مسلمان بھائیوں سے بھی میری اپیل ہے کہ: خدا کے لئےجاگیئے؛ اے مسلمان بھائیوں! میں حیران ہوں کہ: آج بھی آپ خاموش ہیں جب کہ آپ کے رسول (ص) کے بارے میں ایک بےغیرت، بیہودہ، لعنتی شخص (جس کا نام وسیم رضوی ہے) وہ غیر مناسب اور نہ زیبا الفاظ استعمال کر رہاہے اور آپ تماشائی بنے ہوئے ہیں، آخر کب تک خاموش رہے گے، کیا آپ کی کوئی شرعی ذمے داری نہیں ہے، اپنے آپ کو عاشقِ رسول اور انکا اُمتی کہنے والے کیسے اِس چیز کو برداشت کر سکتے ہیں!۔ آئیں اور ہمارے ساتھ آواز اٹھائیں اپنے حق کے لئے، اپنے رسول پر تہمت لگانے والے کے خلاف مِل جُل کر آواز بلند کریں۔

مولانا موصوف نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک ہونے کا موقع ہے چھوڑ دیں یہ شیعہ سنی کی لڑائی، ختم کریں آپسی اختلافات، ایک خدا و رسول اور قرآن کے ماننے والے ہو کر وسیم رضوی کے خلاف نان اسٹاپ احتجاج کریں، جب تک وہ کیفرے کردار تک نہ پہنچے خاموش نہ بیٹھیں (ابھی بھی خاموش رہے تو خدا و رسول کو کیا منہ دکھائیں گے؟)

اخر میں یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستانی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وسیم رضوی (لعنتی) کو فوراً گرفتار کیا جائے اور اُسے حوالات میں بند کردیا جائے ورنہ یہ شخص بہت بڑا فتنہ برپا کردیگا ہندوستان میں جو کہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا  اور ساتھ ہی ساتھ ہندوستان کی عدالت عالیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وسیم رضوی نے پیغمبر محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر جو کتاب لکھی ہے اُس کی نشرواشاعت پر فوراً پابندی عائد کرے۔ تاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔ آئیں سب مل کر کہیں: لَبّیک یا رسول اللّٰہ لَبّیک یا حبیب اللّٰہ / مردہ باد مردہ باد وسیم رضوی (لعنتی) مردہ باد۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .