حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی/ مراٹھی پتر کار سنگھ ہال میں الحاج ڈاکٹر فخر الحسن رضوی کی صدارت میں شیعہ سنی علمائے کرام کی احتجاجی پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام نے ملعون وسیم رضوی کو مرتد قرار دیتے ہویے عمر قید کی سزا کا حکومت ہند سے مطالبہ کیا۔
صدر جلسہ الحاج ڈاکٹر فخر الحسن رضوی نے ملعون وسیم رضوی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ دریدہ دہن گستاخ قرآن پاک ملعون وسیم رضوی مرتد ہوگیا ہے اور اپنے ذاتی مفاد کے لئے اس طرح کی مذموم حرکت کی ہے تاکہ امت مسلمہ میں اختلاف پیدا ہو ملعون وسیم رضوی نے اپنے آقاؤں کے اشارے پر یہ گستاخی کی ہے جو اب برداشت نہیں کی جائے گی اس سے پہلے بھی یہ ملعون امت مسلمہ میں ہمیشہ اختلاف کا سبب بنا رہا شیعہ سنی اتحاد اس طرح کے ذلیل لوگوں کی وجہ سے نہیں ٹوٹے گا وسیم ملعون کا بائیکاٹ کیا جائے اور اس کا مذہب تشیع سے کوئی تعلق نہیں ہے اور حکومت ہند سے جلد از جلد کارروائی کا مطالبہ کرتے ہویے عمر قید کی سزا تجویز کی۔
مولانا عزیز حیدر زیدی نے کہا کہ وسیم رضوی ملعون کے دل میں ضلالت اور فکر میں نجاست ہے اس لیے وہ قرآن پاک کے خلاف ہوکر مرتد ہوگیا ہے جو بیت اللہ کتاب اللہ اور رسول اللہ کے خلاف ہو اس پر خدا کا عذاب آنا یقینی ہے۔
مولانا اعجاز کشمیری نے کہا کہ آج اس جگہ پر تمام مکاتب فکر کے علماء جمع ہوئے ہیں تاکہ سب مل کر اس ملعون کے اس مذموم عمل کی مذمت کریں اور وسیم رضوی کو جلد سزا ملے مولانا اعجاز کشمیری نے کہا کہ واقعا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی وزیر اعظم کے خلاف کچھ بولے اس پر فوراً کارروائی ہوجایے گرفتار ہوجائے اور جس نے پوری امت مسلمہ کے دل کو مجروح کیا ہے اسے اب تک سزا نہیں ملی ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اسے قرار واقعی سزا دی جائے اور ملک ہندوستان میں شیعہ سنی فساد کبھی ممکن نہیں اور نہ ہم ایسا ہونے دیں گے۔
روزنامہ ہندوستان کے مدیر سرفراز آرزو نے کہا کہ ہمارا دشمن سمجھ لے کہ عالم اسلام بند مٹھیوں کی طرح متحد بھی ہے اور طاقتور بھی اور تمام سازشوں کا منھ تور جواب بھی دے سکتا ہے لیکن ہم کبھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے اس کے خلاف کئی جگہوں پر ایف آئی اے درج ہوچکی ہے اب حکومت کو چاہیے اسے فورا گرفتار کرے۔
روزنامہ صحافت کے اڈیٹر ہارون افروز نے بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ قرآن اللہ کی کتاب ہے اور کسی کو اگر اسکے کلام الہی ہونے میں شبہ ہوتو وہ ایک سورہ اس کے مقابلہ میں لے آئے اور قرآن مجید میں کسی بھی طرح کی کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔
خانم عزرا نے کہا کہ وسیم رضوی کے ذریعہ جو فتنہ برپا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ملت اسلامیہ نے بر وقت اسے سمجھا اور اپنے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ایسے فتنوں سے نہ اسلام کا نقصان ہوسکتا ہے نہ قرآن کا۔
شیعہ اثناء عشری مسلم جماعت کے جنرل سکریٹری علی عباس وفا نے کہا کہ جو قرآن سے قرآن کی آیتوں کو نکالنے کی بات کرے گا اللہ اسے اس دنیا سے نکال کر آخرت کے عذاب میں مبتلا کردیگا قرآن پاک میں ذرہ برابر شک کی گنجائش نہیں ہے شک کرنے والا ایمان کے دائرے سے باہر نکل جائے گا وسیم ملعون سے پہلے بھی ایسی حرکتیں کی گئی ہیں لیکن یہ دشمن قرآن کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔