۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
صدر کل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین

حوزہ/ اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اہتمام سادہ اور مسنون نکاح کے سلسلہ میں آن لائن کانفرنس میں مسنون نکاح کو فضول خرچی اور رسم و رواج سے اجتناب پر زور دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے منعقد کی گئی سہ روزہ آن لائن کانفرنس کی افتتاحی نشست کی صدارت کرتے ہوئے مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے مسلمانوں سے شادیوں میں فضول خرچی اور رسوم و رواج سے بچنے کی تلقین کی۔

نکاح کو آسان بنانے کے لیے ہر مسلک اور مکتبِ فکر کے مسلمانوں کو آگے آنا ضروری، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین آغا

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی نے کہا کہ فضول خرچی اور رسوم و رواج کی وجہ سے بہت سی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ بات بھی افسوس ناک ہے کہ لوگ حیثیت سے بڑھ کر صرف سماج کے دباؤ کی وجہ سے نکاح کی تقریبات میں زیادہ خرچ کرتے ہیں۔

مسلمانوں نے بھی ماحول سے متاثر ہوکر نکاح اور شادی بیاہ کے سلسلے میں غیر شرعی طور طریقوں اور رسوم و رواج کو اختیا ر کر لیا ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بات بھی افسوس ناک ہے کہ لوگ حیثیت سے بڑھ کر صرف سماج کے دباؤ کی وجہ سے نکاح کی تقریبات میں زیادہ خرچ کرتے ہیں۔

بڑے بڑے ہوٹلوں میں اور مہنگے شادی ہالوں میں نکاح کی تقریبات انجام پاتی ہیں۔ اس سے لوگ زیر بار ہو جاتے ہیں اور سودی قرض میں ڈوب جاتے ہیں۔

ضرورت ہے کہ سادہ اور آسان نکاح کی مہم پورے ملک میں چلائی جائے اور اسلامی نظام نکاح کو عام کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے منعقد کی گئی سہ روزہ آن لائن کانفرنس کی افتتاحی نشست کی صدارت فرماتے ہوئے حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے فرمایا۔

انہوں نے بورڈ کی جانب سے جاری آسان اور مسنون نکاح مہم کو وقت کی اہم ضرورت بتایا۔ مہم کے تحت کی جانے والی کوششوں کی تحسین کی او ر مسلمانوں سے اس بات کی اپیل کی کہ وہ اس مہم کاحصہ بنیں۔

اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اسلام کے نظام نکاح کے اہم پہلوؤں پر فکر انگیز خطاب فرمایا۔

اسی طرح مولانا سید نثار حسین آغا صدرکل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین نے نکاح کی رسوم ورواج پرروشنی ڈالتے ہوئے تمام مسلمانوں کو ان سے بچنے کی تلقین کی اور یہ کہا کہ نکاح کو آسان بنانے کے لیے ہر مسلک اور مکتبِ فکر کے مسلمانوں کو آگے آنا ضروری ہے۔

مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے منظور کی گئی ۲۵؍نکاتی قرارداد تمام سننے والوں کے سامنے پیش کی۔

سہ روزہ آن لائن کانفرنس کی افتتاحی نشست صبح دس بجے قاری شہزاد احمد کی تلاوت سے شروع ہوئی۔نکاح کو آسان بنانے کے لیے ہر مسلک اور مکتبِ فکر کے مسلمانوں کو آگے آنا ضروری، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین آغا

نکاح کو آسان بنانے کے لیے ہر مسلک اور مکتبِ فکر کے مسلمانوں کو آگے آنا ضروری، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین آغا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .