۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا سید محمد سعید نقوی

حوزہ/ لکھنؤ میں ۱۰۔۱۱۔۱۲ دسمبر کو قومی سطح پر جو سہ روزہ کانفرنس منعقد ہونے جارہی ہے وہ وقت کی ضرورت اور نہایت تحسین آمیز اقدام ہے۔ ایسے پروگراموں سے کنفیوزنس دور ہوتے ہیں اور ملک کے بھائی چارہ کو فروغ ملتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دیوبند/ انجمن سعیدیہ کے ترجمان اور شیعہ جامع مسجد تھیتکی کے سابق امام جمعہ مولانا سید محمد سعید نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مادر تعلیم اور ہندوستان کے مایہ ناز دینی تعلیمی وفلاحی ادارے تنظیم المکاتب لکھنؤ کے زیر اہتمام ’’ایک خدا کی عبادت اور مخلوق کی خدمت؛ قرآن و پیغمبر (ص) کا پیغام‘‘ کے عنوان سے لکھنؤ میں ۱۰۔۱۱۔۱۲ دسمبر کو قومی سطح پر جو سہ روزہ کانفرنس منعقد ہونے جارہی ہے وہ وقت کی ضرورت اور نہایت تحسین آمیز اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں سے کنفیوزنس دور ہوتے ہیں اور ملک کے بھائی چارہ کو فروغ ملتا ہے۔ لائق مبارکباد ہیں ادارہ کے سربراہ مولانا سید صفی حیدر اور ان کے معاونین کہ جنہوں ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئےصرف لعن و برائت پر کتفا نہ کرتے ہوئے معاندین اسلام کے خلاف اس طرح کے بنیادی اور علمی طریقہ کار پر توجہ مرکوز کی اور بلاتفریق مذہب و ملت علما ودانشورحضرات کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تاکہ فکری و عملی یکجہتی سے اسلام دشمن اور انسانیت سوز طاقتوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔

انہوں نے اس سہ روزہ کانفرنس میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں علمائے دیوبند کی نمائندگی بھی متوقع ہے۔ میں نے اس بابت یہاں کے بزرگ علما اور مراکز سے رابطہ کیا ہے۔ سب ہی نے کانفرنس کے حوالے سے اپنی خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کانفرنس کی کامیابی کے لئے دعا کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .