۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیعہ ٹوڈے ہیلپ لائن "گھر بیٹھے اپنے مسائل شرعیہ معلوم کریں"

حوزہ/ ماہ صیام میں دانستہ یا نادانستہ غلطیوں سے محفوظ رہنے کے لئے برجستہ علماء کرام سے ہندوستان و پاکستان اور دنیا کے مختلف ملکوں میں رہنے والے افراد گھر بیٹھے اپنے مسائل شرعیہ کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام کے فرائض و واجبات میں ایک اہم فریضہ روزہ بھی ہے۔ ایک مومن کو چاہیے کہ وہ روزے میں ہر قسم کی کمی کوتاہی سے بچنے کی کوشش کرے اور روزہ رکھنے سے پہلے روزہ کے ضروری احکام ومسائل سے ا گاہی ضرور حاصل کر لے ۔

نہایت ہی افسوس کےساتھ یہ بات کہنی پڑتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں روزہ رکھنے والے اکثر لوگ اسکے احکام ومسائل سےبےخبر ہوتے ہیں لہذا شیعہ ٹوڈے، اہل بیت فاؤنڈیشن اور المرتضی چینل کے اراکین و ممبران نے امسال روزہ داروں کو ماہ صیام میں دانستہ یا نادانستہ غلطیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ملک کے برجستہ علماء کرام سے رابطہ کرنے کے بعد، شیعہ ٹوڈے (مسائل شریعت سوال و جواب )کے نام ہیلپ لائن جاری کئے ہیں جس کے ذریعے ہندوستان و پاکستان اور دنیا کے مختلف ملکوں میں رہنے والے افراد گھر بیٹھے اپنے مسائل شرعیہ کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں :
مولانا منھال رضا خیرآبادی
±9453836786
مولانا تقی عباس رضوی کلکتوی
+8448670174

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Kishwer fatima PK 23:29 - 2022/03/30
    0 0
    قرآن پاک میں کن بے دین عورتوں کا ذکر ہے؟