۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مکتب سدرۃ المنتہیٰ، حیدرآباد

حوزہ/ مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد کی جانب سے احکام شرعیہ کا لائیو پروگرام منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مومنین اور خاص کر والدین کو پر اعتماد بنایا جائے۔ خواتین کے لئے معلمات مکتب، مکتب کے بچوں کی ماؤں کا لائیو سوالوں کا جواب دیتی ہیں اگر مومنین و مومنات اس پروگرام میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو زوم کے ذریعہ پروگرام میں استقبال ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکتب سدرۃ المنتہیٰ، حیدرآباد نے اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ماہ رمضان میں روزہ رکھنے والے کم عمر بچوں کی حوصلہ افزائی کے طور پر پوسٹر شیئر کیا جس سے بچوں میں ایک نیا جوش و خروش نظر آیا اور کم عمر بچوں روزہ دار بچوں کی تعداد میں اضافی ہوا ۔

مکتب سدرۃ المنتہیٰ،حیدرآباد نے ننھے بچوں کی کیا حوصلہ افزائی

مکتب کے پرنسپل مولانا سید شاداب احمد رضوی کا ماننا ہے کہ بچوں کے لئے یہ اقدام مثبت ثابت ہوا اور مکتب سدرۃ المنتہیٰ کے اکثر بچوں نے " تربیتی روزہ " رکھا اور والدین کے لئے باعث مثاب بنیں ۔ ہمیں اپنے بچوں کو منع کرنے کے بجائے روزہ رکھنے پر ان کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیئے ۔ امید کرتا ہوں مکتب کا یہ قدم دیگر اداروں اور بچوں کے لئے مشعل راہ ہوگا۔

مکتب سدرۃ المنتہیٰ،حیدرآباد نے ننھے بچوں کی کیا حوصلہ افزائی

واضح رہے کہ ماہ مبارک رمضان میں مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد کی جانب سے روزانہ احکام شرعیہ کا لائیو پروگرام بھی منعقد کیا جارہا ہے جسکا مقصد یہ ہے کہ مومنین اور خاص کر والدین کو پر اعتماد بنایا جائے۔ خواتین کے لئے معلمات مکتب، مکتب کے بچوں کی ماؤں کا لائیو سوالوں کا جواب دیتی ہیں اگر مومنین و مومنات اس پروگرام میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو زوم کے ذریعہ پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .