۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے کہا کہ وسیم رضوی کی طرف سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست پوری امت مسلمہ کے دینی جذبات اور قرآن مقدس کی ناقابل برداشت توہین تھی اب جب کہ سپریم کورٹ نے درخواست کو مسترد کیا ہے مسلمانان ہند کے لئے یہ ایک اطمنان بخش خبر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ہندوستانی سپریم کورٹ کی طرف سے وسیم رضوی ترمیم قرآن رٹ کو خارج کرکے موصوف پر جرمانہ عائد کرنے کے اقدام کو صیح سمت کی جانب قدم قرار دیتے ہوئے عدلیہ کے فیضلے کا خیر مقدم کیا۔

آغا صاحب نے کہا کہ وسیم رضوی کی طرف سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست پوری امت مسلمہ کے دینی جذبات اور قرآن مقدس کی ناقابل برداشت توہین تھی اب جب کہ سپریم کورٹ نے درخواست کو مسترد کیا ہے مسلمانان ہند کے لئے یہ ایک اطمنان بخش خبر ہے۔

آغا صاحب نے سپریم کورٹ کے اقدام کو دیر آمد درست آمد قرار دیتے ہوئے  امید ظاہر کی کہ آہندہ بھی اگر کوئی شخص کسی بھی مذہب یا عقیدہ کے منافی کوئی درخواست کسی بھی عدالت میں دائر کرے گا تو اسکو اولین فہرست میں ہی نہ صرف خارج کیا جانا چاہے بلکہ ایسے شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جانی چاہے۔

آغا صاحب نے ان تمام علماے دین،مفتیان،خطبا و ائمہ اور دینی تنظیموں،صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عوام کو اس سازش کے پس پشت مقاصد سے خبردار کیا اور لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہونے اس توہین آمیز حرکت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .