حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے اطراف و اکناف میں قائم جمعہ مراکز اور مکاتب و مساجد میں ماہ مبارک کے خصوصی عبادات و اعمال بالخصوص قرآن خوانی کے پروگرام کا باضابطہ آغاز ہوا۔ اس سلسلے میں ماہ مبارک کے آغاز میں ہی مبلغین اور قاریان کرام کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے یہ خصوصی پروگرام ماہ مبارک کے اختتام تک متواتر جاری رہے گا فرزندان اسلام سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ان پروگراموں میں وبائی صورتحال کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر شرکت کریں۔
دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے انقلاب اسلامی اور رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای مدظلہ العالی کے پر جوش حامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی علالت پر فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے معظم لہ کی جلد صحت یابی عمر درازی اور سلامتی کے لئے دعا کرائی۔
آغا صاحب نے مومنین سے اپیل کی کہ وہ جمعہ اجتماعت کے موقعہ پر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے دعا کریں