۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے نمائندگان جموں و کشمیر کا دورہ؛

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے آئے ہوئے نمائندگان نے مجلس میں شرکت کرتے ہوئے فرمایا آپ کی عزاداروں کی بشارت پہلے ہی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ نے حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کو دی ہےلذا آپ مومنین کا مقام بہت بلند ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے آستان عالیہ میر سید شمس الدین اراکیؒ چاڈورہ میں سالانہ مجلس حسینی کا انعقاد ہوا صبح سے ہی آستانہ عالیہ پر مرثیہ خوانی کا اہتمام رہا جہاں دسیوں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی عز اداروں نے نماز ظہرین صدر انجمن شرعی شیعیان کی پیشوائی میں ادا کی۔

اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہادت عظمیٰ اور اسیران شام کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی آغا صاحب نے کہا کہ شہداے کربلا ؑ کے بعد اسیران شام نے اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لئے عظیم قربانیاں پیش کرکے عزم و استقامت کی ایک تاریخ رقم کی ان برگزیدہ شخصیات نے انسانیت سوز مظالم برداشت کئے لیکن ظلم اور باطل کے ساتھ کوئی ہم کاری نہیں کی جگر گوش بتول حضرت امام حسینؑ نےاپنے مقدس لہو سے اسلام اور شریعت اسلامی کی حفاظت جبکہ علیا مکرمہ حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیھا اور بیمار کربلا ؑکے خطبوں نے ایک ایسا لایحہ عمل مرتب کیا جو قیامت تک عزاداروں کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آغا صاحب نے عزاداروں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے قدیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مجلس میں شرکت کی اور یہ ثابت کیا کہ آستانہ عالیہ پر مجالس کرنے کے لئے ہمیں کسی اجازت درکار نہیں ہیں ابنا انجمن شرعی شیعیان کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آغا صاحب نے تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عزاداروں کے لئے مختلف خدمات میسر رکھیں اور نظم و نسق برقرار رکھنے میں اپنا بہترین رول ادا کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے آئے ہوئے نمائندگان نے مجلس میں شرکت کرتے ہوئے فرمایا آپ کی عزاداروں کی بشارت پہلے ہی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ نے حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کو دی ہےلذا آپ مومنین کا مقام بہت بلند ہے۔

حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے ترجمہ کرتے ہوئے علی پورہ چاڈورہ،تنظیم کے اراکین اور ابنا کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے اس مجلس کو یقینی بنانے مین اپنا رول ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .