۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انجمن شرعی کے اہتمام سے چاڈورہ بڈگام میں سالانہ مجلس حسینی ؑ

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہادت عظمیٰ اور اسیران شام کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے آستان عالیہ میر سید شمس الدین اراکیؒ چاڈورہ میں سالانہ مجلس حسینی کا انعقاد ہوا صبح 9 بجے سے آستانہ عالیہ پر مرثیہ خوانی کا اہتمام رہا جہاں دسیوں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی عز اداروں نے نماز ظہرین صدر انجمن شرعی شیعیان کی پیشوائی میں ادا کی اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہادت عظمیٰ اور اسیران شام کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔

تصاویر دیکھیں: انجمن شرعی جموں و کشمیر کے اہتمام سے چاڈورہ بڈگام میں سالانہ مجلس حسینی ؑ کا انعقاد

آغا صاحب نے کہا کہ شہداے کربلا ؑ کے بعد اسیران شام نے اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لئے عظیم قربانیاں پیش کرکے عزم و استقامت کی ایک تاریخ رقم کی ان برگزیدہ شخصیات نے انسانیت سوز مظالم برداشت کئے لیکن ظلم اور باطل کے ساتھ کوئی ہم کاری نہیں کی جگر گوش بتول حضرت امام حسینؑ نےاپنے مقدس لہو سے اسلام اور شریعت اسلامی کی حفاظت جبکہ علیا مکرمہ حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیھا اور بیمار کربلا ؑکے خطبوں نے ایک ایسا لایحہ عمل مرتب کیا جو قیامت تک عزاداروں کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آغا صاحب نے کہا شہیدان کربلا ؑ کو خراج عقیدت اور ان سے وابستگی کا سب سے بہترین مظاہرہ یہ ہے کہ ہم دین و شریعت کی پاس داری کریں اور ہر حال میں حدود الٰہی کا پاس و لحاظ رکھیں۔آغا صاحب نےتنظیم کے اراکین و عاملین، زونل کمیٹی چھترگام ،اہلیان چاڈورہ و چھترگام،مقامی آبادی اور ابنا انجمن شرعی شیعیان کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کر کے ان تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کیاجنہوں نےعزاداروں کے لئے مختلف خدمات میسر رکھیں اورنظم و نسق برقرار رکھنے کے لئے قابل تعریف کوششیں کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .