۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بڈگام کشمیر

حوزہ/ بڈگام و اسکندرپور، بیروه میں بمناسبت رحلت جانگداز رحمة للعالمين پیامبر معظم ؐ و شهارت نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن شرعی شیعیان شریعت آباد یوسف آباد بڈگام زیر صدارت حجة الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی القمی کی وساطت سے موضع اسکندر پوره بیروہ اور فضل اللہ پارک وحدت پورہ بڈگام میں مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ مجالس عزاء میں انجمن سے وابستہ ذاکرین کرام نے بذریعہ کشمیری مرثیہ خوانی بانی اسلام سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی(صلی اللہ علیہ و آلہٖ و سلم) اور امام دوم حضرت امام حسن مجتبیٰ (علیہ السلام) کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مجالس عزاء میں والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی القمی نے اپنے عذب البیانی سے مومنین کرام کو تعلیمات نبوت اور سیرت امام حسن مجتبیٰ (علیہ السلام) سے روشناس کیا ۔

موصوف نے کہا بشریت عالم کو تعلیمات نبوی سے آگاہ ہونا لازمی هے کیونکہ انسان کی ترقی و سر بلندی کا راز محمد وآل محمد (علیہم السلام ) سے تمسک کرنے میں مضمر ہے۔

مجالس عزاء میں وادی کے طول و عرض سے مومنین نے شرکت فرما کر ائمہ معصومین (علیہم السلام ) کے تئیں عقیدت کا اظہار کیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .