مجالس عزا
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام صوبہ بلوچستان میں عشرہ مجالس کا انعقاد
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام صوبہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے 22 مقامات پر مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔
-
ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر دنیا بھر میں تعزیتی جلسوں اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری
حوزہ / ہیلی کاپٹر سانحہ میں ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں اور علاقوں میں تعزیتی جلسوں اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔
-
مراجع کرام کے دفاتر میں شہادت امام جعفر صادق (ع) کے سلسلے میں مجالس عزا کا انعقاد
حوزہ/ قم المقدسہ میں آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ اراکی، مرحوم آیت اللہ علوی گرگانی اور مرحوم آیت اللہ صافی گلپایگانی کے کے دفاتر میں شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
-
تاراگڑھ اجمیر میں مجالس ایام عزاء فاطمیہ پر شکوہ انداز سے منعقد ہوں گی
حوزہ/ حسب سابق امسال بھی راجستھان ضلع اجمیر کی معروف شیعہ بستی تاراگڑھ میں مجالس ایام عزاء فاطمیہ کو پر شکوہ انداز سے منعقد کیاجائے گا جسمیں ملک کے مایہ ناز علمائے کرام و خطباء عظام خطاب کریں گے۔
-
شہادت حضرت معصومہ قم (س) کے سلسلے میں قم المقدسہ میں دو روزہ مجالس کا اہتمام
حوزہ/ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین سید شہنشاہ حسین نقوی خطاب فرمائیں گے اور علی صفدر رضوی نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیں گے۔
-
بڈگام و اسکندرپور، بیروه میں مجالس عزاء کا انعقاد
حوزہ/ بڈگام و اسکندرپور، بیروه میں بمناسبت رحلت جانگداز رحمة للعالمين پیامبر معظم ؐ و شهارت نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا (ع) میں بین الاقوامی ماتمی انجمنوں کی جانب سے عزاداری کا انعقاد
حوزہ/ آستانہ امام رضا علیہ السّلام کی میزبانی میں حرم مطہر کے صحن غدیر میں اسلامی ممالک کے عزاداروں کی جانب سے عظیم الشان عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔
-
پیغام محرم؛
ماہ محرم؛ حضرت امام حسین (ع) کی عظیم الشان قربانی کی یاد دلاتا ہے
حوزه/محرم الحرام 1445ھ کا آغاز ہو گیا ہے، یہ ماہ نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السّلام کی اس عظیم الشان قربانی کی یاد دلاتا ہے جو آپ نے حق و صداقت کے لئے پیش کی۔
-
محرم استعمار کیخلاف امن، وحدت اور بیداری کا درس دیتا ہے، متحدہ علماء محاذ
حوزہ/ سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن استعماری قوتیں ایک مرتبہ پھر پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کروانے کی سازشیں کررہے ہیں جس کے خلاف شیعہ سنی علماء و عوام کو اپنا مثبت و تعمیری اور اصلاحی کردار ادا کرنا ہوگا۔
-
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے کرگل میں 13 جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی تک مجالس عزاء کا انعقاد
حوزہ/ ایام فاطمیہ کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام 13 جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی تک مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
-
حضرت زہرا (س) کی ذات خواتین کے لئے ایک مکمل اسوہ اور نمونہ عمل ہے: حجۃ الاسلام سید محمود حسن رضوی
حوزہ/حضرت زہر (س) کسی معمولی خاتون کا نام نہیں ہے، بلکہ ایک روحانی ، ملکوتی اور ہر لحاظ سےانسان کامل کا نام ہے، ایسی ملکوتی خاتون کہ جسے اللہ تعالی نےبشر کی صورت میں ظاہر کیا ہے، جو اگر مرد ہوتی ہے تو نبی یا رسول ہوتی۔
-
امام وقت پر اپنی جان قربان کر دینا ہی سیرت زہرا (س) ہے: حجۃ الاسلام سید محمود حسن رضوی
حوزہ/حضرت زہرا (س) نے امام وقت کا دفاع کیا اور ہمیشہ امام علی علیہ السلام کی پشت پناہ رہیں، اور اسی راہ میں آپ نے جام شہادت نوش فرمایا، اس لئے یاد رہے کہ امام وقت پر قربان ہو جانا سیرت حضرت زہرا (س) ہے۔
-
حضرت فاطمه (س) صورت و سیرت میں شبیہ رسول (ص) تھیں: علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ علامہ مقصود علی ڈومکی نے درگاہ سید عنایت شاہ پر ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں سورہ کوثر نازل ہوا اور آپ صورت و سیرت میں شبیہ رسول اللہ تھیں۔
-
عشرہ مجالس بسلسلہ ایام فاطمیہ:
سیدہ کائنات (س) خدا کی جانب سے ایک نماٸندہ ہیں، حجت الاسلام عرفانی
حوزہ/ حجت الاسلام عرفانی نے سیدہ کائنات کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کنیز ہیں خدا کی، سیدہ نے کبھی بھی اپنی بات نہیں کی جب بھی کوئی بات کرتیں تو فرماتیں تھیں کہ اللہ نے کہا ہے یا میرے بابا نے کہا ہے۔
-
میہڑ ضلع دادو سندھ پاکستان میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس عزا کا آغاز:
سیدہ سلام اللہ علیہا کا وہ عظیم نام جو خداوند متعال نے کاٸنات بننے سے پہلے انتخاب کیا تھا وہ فاطمہ ہے، مولانا مجاہد حسین الحسینی
حوزہ/سالانہ عشرہ مجالس عزا بسلسلہ شہادت سیدہ فاطمةالزھرا سلام اللہ علیہا کا آغاز مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے مدرسہ سفینہ اھلبیت (ع) میہڑ میں کیا گیا ہے۔
-
حضرت فاطمہ زہرا (س) تمام معصومینؑ کے لئے نمونہ عمل ہیں: حجۃ الاسلام ابراہیم جعفری
حوزہ/ شہر برخوار کے شعبہ تبلیغ کے سربراہ نے مزید کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام ہم پر حجت ہیں اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا معصومین پر حجت ہیں۔
-
القلم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نجف اشرف میں ایام فاطمیہ کی مجالس کا آغاز
حوزہ/ اس سلسلے کی پہلی مجلس حرم امیرالمومنین علیہ السلام نجف اشرف میں منعقد ہوئی،جس میں مولانا ابوذر نقوی نے بارگاہ سیدہ (ص) میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا اور مولانا رومان رضوی نے اس مجلس میں خطاب کیا ۔
-
مجالس عزا کو برپا کرنا ہماری دینی ذمہ داری، مولانا سید ارشد علی جعفری
حوزہ/ مجالس عزا کا انعقاد ہماری دینی ذمہ داری ہے، ان مجالس میں اعتقادی، اخلاقی اور تہذیب نفس کے مسائل نہ صرف بیان کریں بلکہ ہم اس پر عمل بھی کریں اور دوسروں کو بھی عمل کی دعوت دیں یہی منبر کا تقاضہ ہے۔
-
عزاداری کا تحفظ امام حسین (ع) کے ہر چاہنے والے کی ذمہ داری ہے، مولانا شہوار نقوی
حوزہ/ مجالس عزا ہوں یا ماتمی جلوس یہ امام حسین کا پیغام دوسروں تک پہونچانے کا وسیلہ ہیں۔ ماتمی جلوسوں کو دیکھر دیگر قوموں اور مذہبوں کے افراد شیعہ مذہب کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں۔
-
شعائر حسینی کی تعظیم اورمجالس عزاءکے انعقاد کے سلسلے میں جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی اپیل
حوزہ/ مذہبی اجتماعات اور مجالس عزاء،اقدار کو مستحکم کرنے اور لوگوں کی دینی بنیادوں کو مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، مجالس عزاء کے بدولت ہی انقلاب اسلامی کی اقدار اور مذہبی بیداری موجودہ نسلوں تک منتقل ہوئی ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین میرباقری:
حضرت زہرا (س) نے دشمنوں کے سامنے قرآن کی کس آیت کے ساتھ احتجاج کیا؟
حوزه/ استاد حوزہ علمیہ قم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ(ص)کی رحلت کے بعد پیش آنے والا واقعہ اور کیوں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے احتجاج کیا اور کیوں اس راہ میں شہید ہو گئیں؟ان واقعات کو سمجھنے کے لئے ہمیں سب سے پہلے رسول اللہ(ص)اور حضرت زہرا (س)کی عظمت کو جاننا چاہئے۔
-
کووڈ 19 کے پروٹوکولز کی مکمل پابندی کے ساتھ حسینیہ امام خمینیؒ میں محرم کی مجالس کا انعقاد
حوزہ/ کورونا وائرس کی وبا کے باعث اور انسداد کورونا قومی کمیٹی کی ہدایات کی مکمل پابندی پر رہبر انقلاب اسلامی کی خاص تاکید کی وجہ سے امسال بھی عزاداری کے پروگراموں میں مجمع نہیں ہوگا بلکہ رہبر انقلاب اسلامی، ایک خطیب اور ایک 'مداح' (مرثیہ خواں) کی ہی شرکت ہوگی۔
-
شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کا اجلاس، فورتھ شیڈول، مجالس عزا کے انعقاد پر مقدمات کے خلاف احتجاج کا فیصلہ
حوزہ/ اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے فورتھ شیڈول میں بے گناہ معصوم شہریوں کو شامل کرنے ،محرم الحرام اور صفر المظفر کے دوران مجالس عزاکے انعقاد،اربعین واک مشی ،بلوچستان مچھ کے گیارہ مظلوم شہیدکان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے نکالے جانے والے جلوسوں کی بنیاد پر مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
-
ایام فاطمیہؑ کے سلسلے میں کشمیر وادی میں سوگواری کی مجالسوں کا اہتمام:
کشمیر، علمائے کرام نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کو عالم بشریت کے لیے رول ماڈل قرار دیا
حوزہ/ ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں دنیا بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے گوشہ وکنار میں عزاداری کے مجالسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
-
پاکستان میں ایام فاطمیہ (س) کی مناسبت سے مجالس عزا کی تیاریاں شروع
حوزہ/ پاکستان میں اندرون سندھ مختلف مقامات پہ ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے 110 مجالس عزا کی تیاریاں شروع ہیں۔