۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام صوبہ بلوچستان میں عشرہ مجالس کا انعقاد

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام صوبہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے 22 مقامات پر مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان و چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیر نگرانی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع جھل مگسی، صوبہ بلوچستان کے زیر انتظام گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ضلع جھل مگسی، بلوچستان کے 22 مقامات اور مجموعا صوبہ بلوچستان میں 126 مقامات پر خواتین و مرد حضرات کیلئے عشرہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان عشرہ مجالس میں مبلغین و مبلغات سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء باوفا کی عظیم قربانی اور مقصد قیام سے روشناس کر رہے ہیں۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام صوبہ بلوچستان میں عشرہ مجالس کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .