۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے 14 جولائی کو برسی علامہ شہید حسن ترابی کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، کراچی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے 14 جولائی کو برسی علامہ شہید حسن ترابی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: مجاہدانہ زندگی، تحفظ عزاداری کے لیے جام شہادت نوش کرنے والی عظیم شخصیت تھے ترابی صاحب۔

انہوں نے کہا: ہمارا اس شخصیت سے بڑا اچھا تعلق رہا۔ علامہ حسن ترابی ہر محاذ پر موجود اور عزاداری کے تحفظ کی مثالیں قائم کرنے والے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے عزادار تھے۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: علامہ ترابی نے بالخصوص سرزمین سندھ میں اتحاد و وحدت کے حوالے سے جو خدمات انجام دیں وہ بھی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا: ہر مسلک کے لوگ اشکبار ہوتے ہیں جن کے سامنے نام ترابی آتا ہے، اللہ تعالیٰ اس عظیم شہید کے درجات مزید بلند فرمائے، آمین۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .