۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ورکشاپ میں شرکت کی اور کارکنان سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پانچ روزہ جعفریہ تربیتی ورکشاپ کے آخری روز بمناسبت یوم تاسیس جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی پروگرام میں شرکت کی۔

مرکزی جعفریہ تربیتی ورکشاپ میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں جوان شریک ہوئے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے جعفریہ اسکاوٹس کے جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر شعبہ تبلیغات علامہ اظہر عباس شیرازی، مولانا فیاض حسین مطھری، مولانا امداد علی گھلو و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .