۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
جے ایس او پاکستان

حوزہ/ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا تین روزہ اجلاس، مرکزی صدر محمد اکبر کی زیر صدارت میں ملتان میں منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلہ جات کئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا تین روزہ اجلاس، مرکزی صدر محمد اکبر کی زیر صدارت میں ملتان میں منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلہ جات کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ سال 2023ء تا 25 کا پہلا اجلاس عاملہ، امامین کربلا سورج میانی ملتان میں مرکزی صدر برادر محمد اکبر کی زیرِ صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے ڈویژن کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور نمائندگان نے شرکت کی۔

مرکزی اجلاس عاملہ میں اراکین نظارت برادر حسن عباس، برادر ایڈووکیٹ ساجد تھہیم، ڈاکٹر عون ساجد نقوی، برادر طارق شیراز، برادر اختر بخاری، برادر زاہد حسین زیدی برادر راشد حسین نقوی سمیت رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان جناب اظہار بخاری، مولانا علی سجاد نقوی، برادر محمد باقر، مولانا غضنفر علی حیدری نے اراکینِ عاملہ سے مختلف اخلاقی، معاشرتی، تنظیمی و مذہبی موضوعات پر خطاب کیا۔

اس موقع پر اراکینِ مجلس عاملہ نے دو سالہ تنظیمی پروگرام، نامزد مرکزی کابینہ کی منظوری دی اور ڈویژنز نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور توسیع تنظیم ودیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

اراکین عاملہ سے منظور شدہ مرکزی کابینہ برادر آذان کاظمی نائب صدر، برادر محمد ہادی جنرل سیکرٹری، برادر عباس رضا اطلاعات سیکرٹری، برادر زاہد ساجدی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، برادر عسکری حیدر مالیات سیکرٹری، برادر محمد عباس نشر و اشاعت سیکرٹری، برادر مجتبیٰ مہدی چیف اسکاوٹ، برادر اسلم رضا امین منتظرین، برادر محسن ساجدی صوبائی آرگنائزر سندھ، برادر محمد باقر صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب، برادر حیدر علی صوبائی آرگنائزر بلوچستان اور برادر سید توقیر شاہ صوبائی آرگنائزر شمالی پنجاب شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .