۱۷ شهریور ۱۴۰۳ |۳ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 7, 2024
صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

حوزہ/ مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد اکبر نے حکومت پاکستان سے کہا کہ ہم مالی سال 2024-25 کے تعلیمی بجٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہیں، مستحق طلباء کے لئے اسکالرشپس اور طلباء کی فیسوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد اکبر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مالی سال 2024-25 کے تعلیمی بجٹ پر نظر ثانی کریں اور طلباء کو اعلی تعلیم میں حائل رکاوٹوں کا سد باب کیا جائے تاکہ پاکستان ترقی یافتہ اقوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کی تعلیمی بجٹ پر انتہائی کم ہے جس پر بڑھانے کی ضرورت ہے۔ مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم پُرامید ہیں کہ ملک میں تعلیم کو پہلے سے زیادہ فوقیت دی جائے گی اور تعلیمی حوالے سے درپیش مسائل کو باآسانی حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، طلباء کو اعلیٰ تعلیم میں حائل رکاوٹوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مستحق طالبعلموں کو اسکالرشپس کی فراہمی و طلباء کی فیسوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید اس بات پر زور دے کر کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے طلباء کے لیے روزگار کا انتظام کیا جائے، طلباء کی زندگی میں مشکلات کے حل کے لئے آسان قرضے دیئے جائیں تاکہ انکی تعلیم متاثر نا ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .