۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ سید ساجد علی نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کو مزید منظم، مضبوط اور اس میں وسعت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، تنظیمی سسٹم کو مضبوط، دستور کے اہداف کے حصول اور آئین کی بالادستی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر محمد اکبر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں موجوده تنظیمی صورتحال، سالانہ پروگرامز، وسعتِ تنظیم اور مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کو مزید منظم، مضبوط اور اس میں وسعت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: نوجوان قوم و ملت کا سرمایہ ہیں۔ تعلیمی اداروں، کالجز اور یونیورسٹیز میں یونٹ سازی کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تنظیمی سسٹم کو مضبوط، دستور کے اہداف کے حصول اور آئین کی بالادستی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور جس نصب العین کے مطابق اس جماعت کو بنایا گیا ہے نوجوانوں کی تربیت کریں تاکہ وہ سیرت ائمہ معصومین علیہم السلام پر عمل پیرا ہو کر زندگی گزار سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .