منگل 23 دسمبر 2025 - 15:08
جوان سیرتِ امام محمد باقر (ع) کو اپناتے ہوئے قرآن کو ضرور پڑھیں اور سمجھیں: حجت الاسلام مولانا انصار علی ہندی

حوزہ/ مولانا انصار علی ہندی نے حوزہ علمیہ رسولِ اعظم کامٹی ضلع ناگپور ہندوستان میں، ولادتِ باسعادت امام محمد باقر علیہ السّلام کی مناسبت سے منعقدہ طرحی مقاصده سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوان سیرتِ امام محمد باقر (ع) کو اپناتے ہوئے قرآن کو ضرور پڑھیں اور سمجھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین انصار علی ہندی نے حوزہ علمیہ رسولِ اعظم کامٹی ضلع ناگپور ہندوستان میں، ولادتِ باسعادت امام محمد باقر علیہ السّلام کی مناسبت سے منعقدہ طرحی مقاصده سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوان سیرتِ امام محمد باقر (ع) کو اپناتے ہوئے قرآن کو ضرور پڑھیں اور سمجھیں۔

اس عظیم الشان طرحی محفلِ مشاعرہ میں معروف شعرائے کرام نے بارگاہِ امام محمد باقر علیہ السّلام میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

جوان سیرتِ امام محمد باقر (ع) کو اپناتے ہوئے قرآن کو ضرور پڑھیں اور سمجھیں: حجت الاسلام مولانا انصار علی ہندی

جس نے کربلا میں پہنایا تھا طوق عابد کو
وہ ہوگا حشر میں پہلا شکار باقر کا
(عابدین حیدر)

کہیں پہ علم و ادب کی جو بات ہوتی ہے
تو ذکر ہوتا ہے بار بار باقرؑ کا
(صادقین حیدر)

برائے جشن بڑھا اشتہار باقرؑ کا
فرشتے کرنے لگے انتظار باقرؑ کا
(شیر علی زیدی)

ہے پیش رب جہاں پر وقار باقرؑ کا
حیات و موت پہ ہے اختیار باقرؑ کا
(اظہر حیدری)

مجھے سلام محمدؐ کی یاد آتی ہے
میں نام لیتا ہوں جب بار بار باقرؑ کا
(فیاض)

ہے دوجہاں میں اعلی وقار باقرؑ کا
علوم کرتے ہیں بیشک حصار باقرؑ کا
(سيف)

کیا ہے چشم زدن میں ہی چشم کو روشن
ابو بصیر سے پوچھو وقار باقرؑ کا
(تقی اصغر)

جوان سیرتِ امام محمد باقر (ع) کو اپناتے ہوئے قرآن کو ضرور پڑھیں اور سمجھیں: حجت الاسلام مولانا انصار علی ہندی

مولانا انصار علی ہندی نے خطبۂ صدارت میں قرآن کی آیت کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا جوان سیرتِ امام باقرؑ کو اپناتے ہوئے قرآن کو ضرور پڑھے اور سمجھے؛ نیز علوم امام محمد باقر علیہ السلام سے کسبِ فیض کرے اور ان کی سیرت اپنائے۔

آخر میں جناب مولانا غلام حسنین باقری نے ہدیہ تشکر پیش کیا اور دعائیہ کلمات سے جشن اختتام کو پہنچا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha