حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا ڈاکٹر سید شہوار حسین نقوی نے مسجد امامیہ امروہہ ہندوستان میں حضرت امام علی نقی علیہ السّلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دسویں امام کی یہ شان ہے کہ آپ نے کمسنی ہی میں یہ ثابت کردیا کہ ہم بارگاہِ الٰہی سے علم و حکمت لے کر آئے ہیں ہمیں دنیا میں کسی سے علم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی؛ یہی وجہ ہے کہ آپ نے کمسنی ہی میں دنیا کے بڑے بڑے علماء کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔ علامہ مسعودی کا بیان ہے کہ امام محمد تقی علیہ السّلام کی شہادت کے بعد امام علی نقی علیہ السّلام جن کی عمر پانچ چھ سال تھی مدینے میں مرجع خلائق بن گئے تھے۔ یہ دیکھ کر وہ لوگ جو آل محمد سے دشمنی رکھتے تھے یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ کہ کسی طرح ان کی مرکزیت کو ختم کیا جائے اور کوئی ایسا معلم ان کے ساتھ رکھ دیا جائے، چنانچہ عراق کا سب سے بڑا عالم و ادیب عبید اللہ جنیدی کو تعلیم دینے کے لئے معین کیا گیا جب کچھ دنوں کے بعد اس سے تعلیم کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا جب بھی میں کوئی قرآن مجید کی آیت اس بچے کے سامنے رکھتا ہوں تو وہ آیت کے معنی، مطلب، تفسیر، تاویل اور تنزیل سب کچھ بتا دیتا ہے بس اتنا سمجھ لو میں اسے تعلیم نہیں دے رہا ہوں، بلکہ میں اس سے سیکھ رہا ہوں؛ یہ تھا امام کا امتیاز، لہٰذا نوجوانوں کو یاد رکھنا چاہیے جس طرح امام کا طرۂ امتیاز علم تھا اسی طرح ہمارا بھی طرۂ امتیاز علم ہونا چاہیے۔
حوزہ/ مولانا سید شہوار حسین نقوی نے مسجد امامیہ امروہہ ہندوستان میں حضرت امام علی نقی علیہ السّلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دسویں امام کی یہ شان ہے کہ آپ نے کمسنی ہی میں یہ ثابت کردیا کہ ہم بارگاہِ الٰہی سے علم و حکمت لے کر آئے ہیں ہمیں دنیا میں کسی سے علم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
-
امام ہادی (ع) کی حیاتِ طیبہ صبر، تقویٰ، علم، عبادت اور ظلم کے سامنے حق گوئی کا روشن ترین نمونہ: محترمہ سیدہ ندا بتول
حوزہ/مدرسہ بنت الہدىٰ (رجسٹرڈ) ہریانہ الہند کے زیرِ اہتمام حضرت امام علی نقی علیہ السّلام کی المناک شہادت کی یاد میں مجالسِ عزاء نہایت عقیدت و احترام کے…
-
جوان سیرتِ امام محمد باقر (ع) کو اپناتے ہوئے قرآن کو ضرور پڑھیں اور سمجھیں: حجت الاسلام مولانا انصار علی ہندی
حوزہ/ مولانا انصار علی ہندی نے حوزہ علمیہ رسولِ اعظم کامٹی ضلع ناگپور ہندوستان میں، ولادتِ باسعادت امام محمد باقر علیہ السّلام کی مناسبت سے منعقدہ طرحی…
-
بنگلہ دیش میں ہندو ؤں پر ہورہے مظالم انسانیت سوز اور افسوسناک ہیں: حجۃ الاسلام علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندو برادری کے خلاف جاری مظالم پر عالمِ اسلام میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ مختلف دینی و سماجی شخصیات نے ان واقعات کو انسانی اقدار…
-
حرم حضرت موسیٰ مبرقع (ع) میں شہادت امام علی نقی علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد
حوزہ/ قم المقدسہ میں حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عظیم الشان مجلس عزا آپؑ کے برادرِ بزرگوار حضرت امامزادہ موسیٰ مبرقع علیہ السلام…
-
امام محمد باقر (ع) کے سامنے بڑے بڑے علماء سپر انداختہ تھے: ڈاکٹر سید شہوار حسین نقوی
حوزہ/ حضرت امام محمد باقر علیہ السّلام کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر مسجد امامیہ امروہہ ہندوستان میں سیرتِ امام پر خطاب کرتے ہوئے محقق ڈاکٹر مولانا…
-
ہندوستان کے حوزوی طلبہ سے اخلاقی تربیت پر آن لائن خطاب/ روحانی اصلاح کا راستہ، استغفار اور توبہ؛ نمائندے جامعۃ المصطفی ہند
حوزہ/ نمائندۂ جامعۃالمصطفیٰؐ ہند حجتالاسلام والمسلمین سید کمال حسینی نے ہندوستان کے بعض حوزاتِ علمیہ کے طلبہ سے آن لائن درسِ اخلاق میں خطاب کرتے ہوئے…
-
اسلام میں سوگ کی حد متعین ہے، غیر ضروری رسومات سے اجتناب ضروری ہے: مولانا مختار حسین جعفری
حوزہ/ ہندوستان کی ریاست جموں و کشمیر کے بزرگ عالمِ دین حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری نے واضح کیا ہے کہ روایاتِ اہلِ بیتؑ کے مطابق کسی کے…
-
جئے بھارت مومنٹ کی گاندھی درشن نمائش میدان سے شروعات/ 30 جنوری تک فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کا سلسلہ جاری رہے گا
حوزہ/ اس تحریک کا مقصد شہید اشفاق اللہ خان اور رام پرساد بسمل سے لے کر بابائے قوم مہاتما موہن داس کرم چند گاندھی (باپو) کے پیغامِ امن، رواداری اور آپسی…
-
قم؛ نمائندہ ولی فقیہ افریقہ کی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کارگل کے چیئرمین سے ملاقات/ امام خمینی عالمی ایوارڈ کے اعزاز پر مبارکباد
حوزہ/نمائندہ ولی فقیہ افریقہ حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور نے مؤسسہ امام خمینی کارگل شعبۂ قم کے دفتر میں، مؤسسہ کے سربراہ الحاج اصغر علی کربلائی…
-
مولانا کلب جواد نقوی کو امام خمینیؒ بین الاقوامی ایوارڈ؛ مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ کے سربراہ کی تبریک
حوزہ/مجلسِ علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی کو جمہوریۂ اسلامی ایران کی جانب سے پہلا بین الاقوامی امام خمینیؒ…









آپ کا تبصرہ