منگل 23 دسمبر 2025 - 22:44
امام ہادی (ع) کی حیاتِ طیبہ صبر، تقویٰ، علم، عبادت اور ظلم کے سامنے حق گوئی کا روشن ترین نمونہ: محترمہ سیدہ ندا بتول

حوزہ/مدرسہ بنت الہدىٰ (رجسٹرڈ) ہریانہ الہند کے زیرِ اہتمام حضرت امام علی نقی علیہ السّلام کی المناک شہادت کی یاد میں مجالسِ عزاء نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ بنت الہدىٰ (رجسٹرڈ) ہریانہ الہند کے زیرِ اہتمام حضرت امام علی نقی علیہ السّلام کی المناک شہادت کی یاد میں مجالسِ عزاء نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئیں۔

شہادتِ امام ہادی علیہ السّلام کے سلسلے میں پہلی مجلسِ عزاء حیدریہ ہال میں منعقد ہوئی؛ جس سے محترمہ سیدہ بصارت فاطمہ نے آداب مجلس اور محترمہ سیدہ ندا بتول نے سیرتِ امام علی نقی علیہ السّلام اور دورِ حاضر میں خواتین کی ذمہ داریاں کے عنوان پر خطاب کیا۔

امام ہادی (ع) کی حیاتِ طیبہ صبر، تقویٰ، علم، عبادت اور ظلم کے سامنے حق گوئی کا روشن ترین نمونہ: محترمہ سیدہ ندا بتول

محترمہ سیدہ ندا بتول صاحبہ نے کہا کہ امام علیہ السّلام کی حیاتِ طیبہ صبر، تقویٰ، علم، عبادت اور ظلم کے سامنے حق گوئی کا روشن ترین نمونہ ہے۔ آج کی خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ سیرتِ ائمہؑ کو عملی زندگی میں اختیار کریں، گھریلو تربیت، اجتماعی شعور اور اخلاقی استقامت کو مضبوط بنائیں، تاکہ معاشرہ حقیقی معنوں میں تعلیماتِ اہل بیتؑ کا عکاس بن سکے۔

دوسری مجلسِ عزاء خانۂ ضبطی چھپرہ میں منعقد ہوئی، جس سیدہ عزمِ زینب نے پردہ و حجاب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلامی حیا، نسوانی وقار اور معاشرتی سلامتی کے پہلوؤں کو اُجاگر کیا۔

امام ہادی (ع) کی حیاتِ طیبہ صبر، تقویٰ، علم، عبادت اور ظلم کے سامنے حق گوئی کا روشن ترین نمونہ: محترمہ سیدہ ندا بتول

اس مجلسِ عزاء سے محترمہ خواہر سیدہ ثانیہ بتول نے خطاب کرتے ہوئے امام علی نقی علیہ السّلام کی سیرتِ مبارکہ سے اخلاقی تعلیمات، عبادت کے اسرار اور مستضعفین کی حمایت کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ امامؑ کی حیات خواتین کے لیے ایک درخشاں مینارِ ہدایت ہے، جو عزت، شرافت، حیا، علم اور عملی استقامت کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں خواتین کو علمی و اخلاقی میدان میں کردارِ اہلِ بیتؑ کی ترجمانی کرتے ہوئے مثبت اور مضبوط معاشرتی کردار ادا کرنا چاہیے۔

امام ہادی (ع) کی حیاتِ طیبہ صبر، تقویٰ، علم، عبادت اور ظلم کے سامنے حق گوئی کا روشن ترین نمونہ: محترمہ سیدہ ندا بتول

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha