حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے کہا ہے کہ اعتکاف فرد اور معاشرے دونوں میں روحانی فضا کو مضبوط بناتا ہے اور یہ ایک نہایت قیمتی موقع ہے جس سے بہترین انداز میں استفادہ کیا جانا چاہیے۔
آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے اعتکاف کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران اعتکاف کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عبادت انسان کی باطنی اصلاح کے ساتھ ساتھ اجتماعی روحانیت کے فروغ کا بھی سبب بنتی ہے۔
انہوں نے انقلابِ اسلامی کو معنوی اقدار کے فروغ کا اہم ثمرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعتکاف فقہی مباحث میں پہلے سے موجود تھا، لیکن معاشرے میں زیادہ رائج نہیں تھا اور صرف چند خاص افراد ہی اس سے واقف تھے۔ تاہم انقلابِ اسلامی کی برکت سے عوام، خصوصاً نوجوان نسل، اس روحانی سنت سے آشنا ہوئی اور آج بڑی تعداد میں اس بابرکت عمل سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔
اس مرجع تقلید نے اختتام پر اعتکاف کے منتظمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بالخصوص حجت الاسلام والمسلمین تکیہای کا شکریہ ادا کیا، جبکہ حجت الاسلام والمسلمین فلاح زادہ کی جانب سے اعتکاف کے فقہی مسائل پر شائع کی گئی کتب کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔









آپ کا تبصرہ