۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
دیدار سردار زهرایی، مسئول بسیج سازندگی کشور با آیت الله نوری همدانی

حوزہ/ اس مرجع تقلید نے کہا:میں حجۃ الاسلام حسین طائب کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں جنہوں نے ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے بہت سی خدمات انجام دی ہیں اور بہت سے فتنوں کو ناکام بنایا ہے، اور میں اللہ تعالیٰ سے بریگیڈیئر جنرل محمد کاظمی کی کامیابی بھی دعا کرتا ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے سپاہ کی انٹیلی جنس آرگنائزیشن (آئی آر جی سی) میں تبدیلیوں کے پر دشمنوں کی افواہوں کے متعلق بعض طلبا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: میں مرحوم حجۃ الاسلام حسین طائب کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے بہت سی خدمات انجام دیں اور لا تعداد فتنوں کو بے اثر کیا ہے، اور میں بریگیڈیئر جنرل محمد کاظمی کے لئے کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔

حوزہ علمیہ کے طلباء کی درخواست کا متن اور مرجع تقلید آیۃ اللہ نوری ہمدانی کا جواب حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کی خدمت میں عرض ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس ادارے میں تبدیلی کی وجہ سے دشمن کے ذرائع ابلاغ مسلسل افواہیں پھیلا رہے ہیں اور معاشرے میں تفرقہ پیدا کر رہے ہیں، اور جناب عالی، آپ فتنوں کو ناکام بنانے اور عوام کے مختلف طبقات خصوصاً علماء کرام اور طلاب کرام میں بصیرت افزائی کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ ماضی کی طرح اس بار بھی امید کرتے ہیں کہ آپ اس سلسلے میں ہماری رہنمائی فرمائیں گے ۔

حوزہ علمیہ کےبعض طلباء

آیت اللہ نوری ہمدانی کا جواب:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اس میں کوئی شک نہیں کہ دشمن اس نظام اور انقلاب پر کاری ضرب لگانے کے لیے ہمہ وقت نئے منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جن میں سب سے اہم چیز جس پر دشمن کام کر رہا ہے وہ یہ ہے کہ دشمن چاہتا ہے کہ لوگوں کو اسلامی نظام سے مایوس کرے، اور اس سلسلے میں وہ کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرتا۔

میں حجۃ الاسلام حسین طائب کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں جنہوں نے ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے بہت سی خدمات انجام دی ہیں اور بہت سے فتنوں کو ناکام بنایا ہے، اور میں اللہ تعالیٰ سے بریگیڈیئر جنرل محمد کاظمی کی کامیابی اور ان تمام عہدیداروں کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں جو ایران اور عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، مجھے یقین ہے کہ ملک کی سلامتی کے لیے کام کرنے والے حضرت ولی عصر (عج) کے زیر سایہ کامیاب ہوں گے۔

حسین نوری ہمدانی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .