حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران میں تعلیمی امور کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی رستم نژاد نے "مدرسه علمیہ دارالعلم آیت اللہ اعتمادی(ره) کاشان" میں طلباء اور اساتذہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے انہیں عید غدیر کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور کہا: انسانیت نے کبھی بھی زندگی کے تمام پہلوؤں میں تحول و تبدیلی کی ایسی رفتار کا سامنا نہیں کیا جیسا کہ اب ہو رہا ہے۔
حوزہ علمیہ ایران میں تعلیمی امور کے سرپرست نے کہا: موجودہ دور میں اسلام کے خلاف حملوں میں تیزی آئی ہے، اور تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ کم عمر بچوں سے لے کر عمر رسیدہ افراد تک کے ذہنوں میں اسلام کے خلاف شکوک و شبہات ڈالنے کے لیے دشمن اپنی تمام تر طاقت کو استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا: اسلام نے کبھی اس قدر شبہات اور اعتراضات کا سامنا نہیں کیا جتنا موجودہ دور میں کیا ہے۔ ہمیں دنیا میں اسلام پر اٹھنے والے شبہات اور اعتراضات کا مقابلہ کرنے کے لیے قابل افراد کی ضرورت ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین رستم نژاد نے کہا: ان شبہات کا مقابلہ کرنے اور اسلام اور اسلامی انقلاب کے دفاع کے لیے شہید سلیمانی جیسے خالص اور مخلص افراد کی ضرورت ہے۔ طلباءِ دین کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہی کے طور پر علمی وسائل کے صحیح استعمال کے ساتھ ساتھ میڈیا، سوشل میڈیا اور ورچوئل اسپیس فیلڈ میں داخل ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا: آج کے اسلامی نظام میں درجنوں ایسے مسائل ہیں جن کا حوزہ علمیہ علمی طور پر جواب دے رہا ہے اور اس کے لئے تمام تر وسائل اور امکانات آمادہ ہیں۔