۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
طبرسی

حوزہ / حوزہ علمیہ ہمدان میں تبلیغ و ثقافتی امور کے سرپرست نے کہا: طلباء کو کسی بھی حالت میں لوگوں سے بات کرنے کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ تبلیغِ دین میں سرگرم علماء کرام اور مبلغ حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کے مطابق اقدامات انجام دیں اور لوگوں سے ارتباط برقرار رکھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافی کے ساتھ انٹرویو میں حوزہ علمیہ ہمدان میں تبلیغ و ثقافتی امور کے سرپرست حجت الاسلام محمد طبرسی نے حالیہ فسادات اور معاشرتی سطح پر مبلغین کی طرف سے مسائل کی وضاحت کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دشمنانِ اسلام کی جانب سے ملک میں شروع کئے گئے فتنہ و فساد کے دوران طلاب اور مبلغین کرام کے کندھوں پر اہم فرائض عائد ہوتے ہیں اور ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ دینی، ثقافتی، تبلیغی اور اپنی مہارت کے مطابق جہادِ تبیین جیسے فریضے کو انجام دے۔

انہوں نے معاشرے میں موجود شکوک و شبہات کے جواب دینے کو طلبا کے اہم ترین فرائض میں سے شمار کیا اور کہا: انہی شکوک و شبہات کی وجہ سے مظاہرے شروع ہوتے ہیں جو پھر آگے بڑھ کر جانی اور مالی نقصانات کا باعث بنتے ہیں۔ لہذا معاشرے میں موجود ان شکوک و شبہات کا مشاہدہ کر کے اور لوگوں کی فکری ضرورتوں کو سمجھ کر اور بروقت اور قانع کنندہ جواب دے کر ان مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

حجت الاسلام محمد طبرسی نے کہا: طلباء کو کسی بھی حالت میں لوگوں سے بات چیت کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: تبلیغِ دین میں سرگرم علماء کرام اور مبلغ حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کے مطابق اقدامات انجام دیں اور لوگوں سے ارتباط برقرار رکھیں۔

حوزہ علمیہ ہمدان میں تبلیغ و ثقافتی امور کے سرپرست نے کہا: طلباءکرام کی جانب سے مختلف موضوعات پر لیکچرز، شکوک و شبہات کا جواب، تعلیمی و تربیتی تنظیموں کی تشکیل اور مسجد کے اندر مختلف پروگرامز کی تشکیل اور دینی تقاریب کا انعقاد دشمنوں کے مکر و فریب سے بچنے کے لیے انتہائی ضروری اقدامات میں سے شمار ہوتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .