۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
تبلیغ

حوزہ / ایران کے صوبہ لرستان میں حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: تبلیغِ دین میں اچھے اخلاق اور صبر و تحمل کا حامل ہونا ایک کامیاب اور کارآمد مبلغ کی خصوصیات میں سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی خرم آباد سے نامہ نگار کے مطابق، مدرسہ علمیہ امام صادق (ع) بروجرد کے استاد حجت الاسلام مجید علی یاری نے اس مدرسہ کے طلباء اور اساتذہ کے لیے منعقدہ درسِ اخلاق میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: ماہِ مبارک رمضان معاشرے میں دینِ اسلام اور اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو عام کرنے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا: مبلغین کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں دینی اور قرآنی تعلیمات کی تبلیغ، تبیین اور تشریح کے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

حوزہ علمیہ لرستان کے استاد نے کہا: موثر اور کارآمد تبلیغ کے لیے تبلیغِ دین میں خصوصی شخصیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ مبلغین کو چاہیے کہ وہ اچھے اخلاق، صبر اور حوصلہ کے ساتھ لوگوں خاص طور پر نوجوان نسل کے دینی سوالات اور شکوک و شبہات کا علوم میں مہارت کے ساتھ جواب دیں۔

حجت الاسلام علی یاری نے عملی تبلیغ کو زیادہ موثر قرار دیتے ہوئے کہا: مبلغین کو اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ اطراف کے ماحول، مخاطبین کے مزاج، وقت اور حالات کو اچھی طرح درک کرتے ہوئے تبلیغِ دین کا فریضہ انجام دیں۔ مبلغین کو معاشرے کے موجودہ مسائل اور میڈیا کے درست استعمال سے بھی آشنا ہونا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .