حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ خواہران اردبیل کے مدیر حجت الاسلام رسول خواستہ نے شہر اردبیل کے مدرسہ علمیہ تخصصی الزہراء (س) میں قرآنی میدان میں سرگرم مبلغات کی قدردانی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآنی مبلغات ایک انتہائی قیمتی ذمہ داری کی حامل ہیں جو الٰہی تعلیمات کو معاشرے میں زندہ رکھ کر اس آسمانی کتاب کی اعلیٰ اقدار کو مختلف نسلوں تک منتقل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم کی تعلیمات کو اپنی تبلیغی اور نورانی سرگرمیوں کا مرکزی محور قرار دینا چاہیے۔
صوبہ اردبیل میں حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر نے کہا: موجودہ حالات میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے اور مبلغات کو چاہیے کہ جدید اور خلاقانہ طریقوں سے قرآنی پیغامات کو سادہ اور قابل فہم زبان میں نئی نسل تک منتقل کریں تاکہ وہ اس آسمانی کتاب کی حقیقت سے آشنا ہو سکیں۔
حجت الاسلام خواستہ نے کہا: دینی مبلغات کو چاہیے کہ وہ معاشرے کے موجودہ مسائل پر خاص توجہ دیں اور قرآنی تعلیمات کو عصرِ حاضر کے حالات اور چیلنجز سے ہم آہنگ کر کے پیش کرنی کی کوشش کریں کیونکہ یہ عمل نہ صرف ان کی تبلیغی مواد کو معنوی گہرائی عطا کرتا ہے بلکہ جوانوں اور مختلف طبقات کو دین اسلام اور قرآنی تعلیمات کی طرف مائل کرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔









آپ کا تبصرہ