۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آغاز سال تحصیلی حوزه های علمیه خواهران استان اصفهان

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین عبداللہی نژاد نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر حوزہ علمیہ خواہران کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ ادارے نسلِ نو کی اسلامی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ خواہران صوبہ اصفہان حجۃ الاسلام والمسلمین عبداللہی نژاد نے اصفہان میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کہا : حوزہ علمیہ خواہران کو امام زمانہ (عج) کے سپاہیوں کی تربیت گاہ سمجھنا چاہیے، طالبات کو دینی علوم کے حصول میں بھرپور محنت اور کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے ماں کے کردار کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا : خواتین کی صحیح تربیت معاشرے کی ترقی کے لیے ضروری ہے، دشمنانِ اسلام خواتین کو نشانہ بنا کر خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایسے نعروں کے ذریعے جیسے "عورت، زندگی، آزادی" اسلامی خاندانی اقدار پر حملہ کیا جا رہا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عبداللہی نژاد نے کہا : دینی تعلیمات کا مطالعہ اور فہم دین طالبات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیونکہ حوزہ علمیہ بغیر علم کے اپنی اصل حیثیت کھو دیتا ہے۔ انہوں نے طالبات کو نصیحت کی کہ نوجوانی کا دور خودسازی اور بری صفات سے چھٹکارا پانے کا بہترین وقت ہے، لہذا اس موقع کو ضائع نہ ہونے دیں۔

انہوں نے کہا : حوزہ علمیہ خواہران ایسے ماہرین اور باکردار افراد کی تربیت کا مرکز ہے جو اسلام کی خدمت کے لیے تیار ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے طالبات کو تاکید کی کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور موجودہ مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عبداللہی نژاد نے علماء کی تاریخی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ نے دنیا کو اسلام ناب محمدی (ص) سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے اخلاقی تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا : طالبات کے کردار اور اخلاق کا معاشرے پر گہرا اثر ہوتا ہے، اور عوام علماء کے کردار سے دین سیکھتے ہیں، اس لیے طلاب کو اپنے رویے اور اعمال میں اخلاقی اصولوں کا پابند ہونا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .