۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
آئین آغاز سال تحصیلی طلاب جدید الورود

حوزہ/ محترمہ علاء الدین نے کہا: علم قرب الٰہی کا وسیلہ ہونا چاہئے۔ علم سے مراد صرف زیادہ جاننا اور تعلیم و تعلم نہیں ہے، بلکہ حقیقی اور مطلوب علم وہ ہے جو قربِ الٰہی تک پہنچنے کا ذریعہ بنے۔

حوزہ نیوز ایجنسی گرگان سے نمائندے کے مطابق، مدرسہ علمیہ تخصصی الزہرا(س) گرگان میں ثقافتی امور کی سرپرست محترمہ زہرا علاءالدین نے نئے داخل ہونے والے طلبہ کے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب میں خطاب کے دوران سورہ توبہ کی آیت نمبر 33 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ نے انبیاء کو انسانیت کی ہدایت کا وسیلہ بنایا تاکہ انسان خلافتِ الٰہی کے مقام تک پہنچ سکے۔

انہوں نے سورہ حج کی آیت نمبر 40 "جو کوئی خدا کی مدد کرے گا تو خدا اس کی مدد کرے گا" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: معاشرے میں دین حق کے قیام کے لیے مددگار اور رسول کی ضرورت ہے اور یاد رکھیں کہ آپ دینی طلبہ اپنی زندگیوں کو راہ خدا میں وقف کرنے کے ساتھ دینِ خدا کی مدد کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ یہ نقطہ نظر آپ کو اس پیچیدہ راستے پر چلنے میں مدد دے گا۔

مدرسہ علمیہ تخصصی الزہرا(س) گرگان میں ثقافتی امور کی سرپرست نے کہا: دین حق کے قیام کے لیے دین کو پہچاننا ضروری ہے۔

انہوں نے طالب علمی کے راستے کو سمجھنے اور دینی پیشواؤں کی عملی سیرت کی پیروی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: انبیاء اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی رسالت کو آگے بڑھانا حوزاتِ علمیہ اور طلبہ کی ذمہ داری ہے، جو درحقیقت علوم و معارف اسلامی کے وارث اور شریعت کے محافظ ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .